لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اسماعیل شجاعبادی دامت برکاتہم مرکز تشریف لائے۔ تخصص فی التحقیق والدعوۃ کے طلباءکو عقیدہ ختم نبوت کے عنوان پر لیکچر دیا اورقادیانیت کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

حسب سابق اس سال بھی عید الاضحیٰ کی نماز مرکز اہل السنت والجماعت میں ادا کی گئی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے اس موقع پر فرمایا کہ قربانی عبادت اور اخوت وہمدردی کا حسین امتزاج ہے۔ عید کا دن خوشی و مسرت کا دن ہے اس موقع پر اپنے مسلمان بھائیوں خصوصا غریبوں کو ضرور شریک کریں۔

مرکز اہل السنت والجماعت میں حسب سابق اس سال بھی ہوم ڈیلیوری کی سہولت کے ساتھ اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔

احناف ٹرسٹ )رجسٹرڈ( کے زیر اہتمام علاقہ بھر اور مضافات کے غرباء، مساکین ، یتامیٰ اور بیوگان نادار و مفلس لوگوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

مرکز میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل طلباء کا تعلیمی جائزہ لیا گیا اور متکلم اسلام نے طلباء کو ہدایات دیں کہ اپنے اپنے گھروں میں جا کر والدین کی خدمت ، بڑوں کا ادب اور چھوٹوں سے شفقت سے پیش آئیں۔ نماز ، ذکر اذکار اور تلاوت کی پابندی کریں۔