لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

حضرت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ علمائے دیوبندکے عقائد کی مصدقہ کتاب المہند علی المفند کو سبقاً پڑھانے کے لیے ملائیشیا تشریف لے گئے جہاں انہوں نے سینکڑوں علماء کرام ، طلبا اور مساجد کے ائمہ کرام کو المہند میں درج عقائد اپنے خاص انداز میں پڑھائے۔ ملائیشیا کے علماء اور طلباء نے اس کو بہت سراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ آپ ہمارے پاس تشریف لاتے رہا کریں۔

ماہانہ خانقاہی اجتماع میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے محرم الحرام کی حوالے سے بہت مفید خطاب کیا اور شہدائے محرم الحرام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم تک دین پہنچا ہے۔

عالمی اتحاد کے صوبائی ذمہ داران اور مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں مسلکی کام اور جماعتی کاز کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ماہانہ تعلیمی جائزے کا نتیجہ سنایا گیا اور اول دوم سوم آنے والے طلباء کو انعام سے نوازا گیا۔

ملک پاکستان کی معروف علمی شخصیت مولانا قاضی نثار الحسینی صاحب مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے۔ اسی طرح محترم نوفل ربانی ، مولانا احمد یار لاہوری ، محترم بلال غوری و دیگر معزز مہمانان گرامی بھی تشریف لائے۔