نومبر

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

حضرت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ علمائے دیوبندکے عقائد کی مصدقہ کتاب المہند علی المفند کو سبقاً پڑھانے کے لیے ملائیشیا تشریف لے گئے جہاں انہوں نے سینکڑوں علماء کرام ، طلبا اور مساجد کے ائمہ کرام کو المہند میں درج عقائد اپنے خاص انداز میں پڑھائے۔ ملائیشیا کے علماء اور طلباء نے اس کو بہت سراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ آپ ہمارے پاس تشریف لاتے رہا کریں۔
Read more ...

پانچ روزہ دورہ تحقیق المسائل کراچی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پانچ روزہ دورہ تحقیق المسائل کراچی
مولانا محمد ریاض
عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت وہ واحد جماعت ہے جس کی دن رات کی محنت کا مدار عقائد اسلامیہ اور مسلک اہل السنت والجماعت کو دلائل کے ساتھ امت کے سپرد کرنا ہے۔ مزید یہ کہ اسلامی عقائد ونظریات اور مسائل کو اہل الحاد و بدعت کی باطل تاویلات و تشریحات سے محفوظ کرنا ہے۔ چنانچہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے موقع پر روشنی کے شہر کراچی میں پانچ روزہ دورہ تحقیق المسائل کا انعقاد ہے۔
اپنی افادیت و ضرورت کے پیش نظر اہل علم طبقہ میں اس شارٹ کورس کی بہت پذیرائی ہے جونہی عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کی طرف سے یہ اعلان ہوا کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں علماء ، مدرسین اور مدارس کے طلباءکو یہ کورس
Read more ...

نماز جمعہ شہر اور بڑے دیہات میں ہی جائز ہے

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر21:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
نماز جمعہ شہر اور بڑے دیہات میں ہی جائز ہے!
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سب سے پہلے مہاجر جو مدینہ طیبہ میں آئے وہ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ طیبہ میں تشریف لانے سے پہلے مدینہ والوں کو سب سے پہلا جمعہ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ نے پڑھایا تھا اور جمعہ پڑھنے والوں کی تعداد اس وقت بارہ آدمی تھی۔
امام عبدالرزاق رحمہ اللہ نے بھی اپنی مصنف میں امام زہری سےایک روایت نقل کی ہے ،جس سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت کی تائید ہوتی ہے،
Read more ...

سیدنا عمر بن خطاب

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
دوسرے خلیفہ پہلے امیر المومنین
سیدنا عمر بن خطاب
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے غلام جن کی حکمرانی انسانوں ، جانوروں ، درندوں حتیٰ کہ آفتاب کی تمازتوں ،ہوا کی لہروں ، پانی کی موجوں ، زمین کی دھڑکنوں اور آگ کے شعلوں نے بسروچشم قبول کی۔ جسے دنیا اعدل الاصحاب ، مراد نبوی ، امیر المومنین، فاروق اعظم اورمسند خلافت راشدہ کے دوسرے تاجدارکی حیثیت سے یاد کرتی ہے۔
نام و نسب:
Read more ...

داعی امت کا وجود

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
داعی امت کا وجود
محمد عامر قاسمی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی دعوت دین، اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہونچانے، اوربندوں کو بندوں کی بندگی سے اور دنیا کی تنگی سے اللہ کی وسعت کی طرف بلانے کے لیے کس قدر بے چین اور بے کل تھے، بلکہ ایک بے قرار ہستی تھی جو دعوت دین اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی تھی، ایک تڑپ تھی، کرب تھا، سوز تھا، ایک درد تھا، وہ درد بھی متعدی تھا کہ جس کی لذت کے آشنا دوسرے بھی بن جائیں، اس درد کو ختم کرنے کیے لیے شدید مخالفت، تحقیر وتذلیل، استہزا اور ایذا رسانی کے حربے استعمال کیے جاتے رہے،
Read more ...
Page 1 of 2