عورت کیا ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عورت کیا ہے ؟
شائستہ ندیم
عورت کیا ہے ؟۔۔۔حواکی بیٹی، گلاب کی ایک شگفتہ کلی اور شفاف پانی کا ایک چشمہ ہے۔ عورت کا دنیا میں پہلا رُوپ ہی رحمت ہے جو بیٹی بن کر سب خاندان کے دلوں پر راج کرتی ہے ، بہن بن کر بھائی کی سچی اور مخلص دوست اور ماں کا بازو بن جاتی ہے۔ بیوی ہوتی ہے تو ایک پختہ اور ہمیشہ ساتھ نبھانے والی، اورجب وہ ماں بنتی ہے تو اللہ تعالی اُسکا رتبہ اتنا بلند کر دیتا کہ جنت کو اٹھا کر اس کے قدموں میں ڈال دیتا ہے۔
عورت کے متعلق مفکرین نے اپنی اپنی رائے پیش کی ہے
کسی نے وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ کہا
کسی نے زندگی کے حسین ترین راز کو عورت کہا
کسی نے قدرت کی تمام خوبیوں کا مجموعہ کہا
کسی نے کہا عورت کا خمیر وفا ، محبت ایثار کے جذبوں سے گندھا ہوا ہے۔
کسی نے کہا کہ عورت وفاکے نام کی پتلی ہے۔
عورت بنی نوع کا لازمی حصہ ہے نسل انسانی کی صالح بنیادوں پرنشو ونما کا انحصار اسی کے طرز عمل پر ہے ہمارے مذہب اسلام کو تاریخ انسانی میں یہ منفرد اور ممتازمقام حاصل ہے کہ اُس نے ایک بچی کو اس دنیا میں داخلے کے ساتھ ہی حقوق کی دولت سے نواز دیا۔
اور یہ سب سے بڑی حقیقت ہے کہ اللہ کریم نے عورت کو عزت دی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کی عزت واضح کی ہے۔