فروری

موسم سرما اور انسانی صحت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
موسم سرما اور انسانی صحت
ڈاکٹر عبدالحق
سردی کی شدت اضافے کے ساتھ ہی آج کل ہر دوسرا فرد نزلہ و زکام سے متاثردکھائی دے رہا ہے۔ صحت سے لاپرواہی برتتے ہوئے لوگوں کی اکثریت نزلے و زکام کو معمولی بیماری سمجھ کر نظر انداز کردیتی ہے اور اگر کچھ لوگ اس طرف دھیان بھی دیں تو ایک جوشاندہ پی لینے یا کوئی ایلوپیتھک گولی کھا لینے کو کافی خیال کرلیتے ہیں۔
حالاں کہ یہ مرض اتنا غیر اہم بھی نہیں جتنا کہ ہم تصور کرتے ہیں، اور اس کے علاج پر توجہ نہیں دیتے۔ طبی ماہرین کے نزدیک اگر نزلے کا بر وقت اور مناسب سد باب نہ کیا جائے
Read more ...

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 34:
امان اللہ کاظم
ظہیر الدین محمد بابر
بابر اپنی قیام گاہ ”الغ خان“ کے مدرسے پہنچ گیا اور اپنے ساتھیوں کی آمد کا انتظار کرنے لگا۔ کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ اُس کے سردار شیرم طغائی ،قوچ بیگ اور کوکالتاش اپنے دیگر سرداروں کے ہمراہ بابر کے حضور آحاضر ہوئے۔ محفلِ مشاورت شروع ہوگئی۔ بابر نے سمرقند کی باری صورتِ حال ان کے سامنے رکھی۔ وہ کچھ اس طرح گویا ہُوا:”سمرقند میرے اجداد کا عظیم شہر ہے۔ میں کسی طرح بھی اس شہر کو ازبکوں کے حوالے نہیں کرسکتا، مگر میں جانتا ہوں کہ سمرقند کے اکثر شہری راہِ فرار اختیار کرچکے ہیں۔ جو باقی بچے ہیں وہ بھی بھوک اور پیاس کے ہاتھوں تنگ آچکے ہیں۔ ہم تابہ کے انہیں شہر میں روکے رکھ سکتے ہیں۔ اندریں حالات آپ لوگوں کی کیا رائے ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟۔“
Read more ...

اولاد کی تربیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اولاد کی تربیت
مولانا میر زاہدمکھیالوی
یقینا یہ ایک پیچیدہ اور اہم مسئلہ ہے، ہر ذمہ دار اور نگراں پر اپنے متعلق ماتحتوں کی تربیت کا فریضہ عائد ہوتا ہے، استاذ کے ذمہ اپنے شاگردوں کی،شیخ کے اوپر اپنے مریدین کی، والدین پر اپنی اولاد کی، ان کی نفسیات کا لحاظ رکھ کر صحیح تربیت کرنا لازم اور ضروری ہے۔ رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم کا فرمان ہے،
الا کلکم راع و کلکم مسئول عن رعیتہ.
Read more ...

اُمّ المُوْمنین سیّدہ جویرہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اُمّ المُوْمنین سیّدہ جویرہ
لبنیٰ اشفاق
ام المومنین سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا قبیلہ بنی مصطلق سے تعلق رکھتی تھی۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے آپ کانام برہ تھا۔ آپ نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقد میں آنے سے پہلے اسلام قبول نہ کیا تھا۔ آپ پہلے سے شادی شدہ تھیں۔ آپ کے شوہر کا نام عسافع اور والد کانام حارث تھا۔ یہ دونوں ہی اسلام کے سخت دشمن تھے۔ عسافع بد قسمت تھا کہ وہ اسلام لانے سے پہلے ہی حالت کفر میں قتل ہو گیا۔
آپ رضی اللہ عنہا کے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقد میں آنے کا واقعہ کچھ یوں ہے کہ قریش کے اکسانے پر حارث نے کافی فوج اکٹھی کر لی اور مسلمانوں پر مدینہ میں حملہ کرنے کی تیاری شروع کر دی۔
Read more ...

ابھی توبہ کیجیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ابھی توبہ کیجیے!
فائزہ بتول
گناہ ایک سنگین ومہلک ترین روحانی مرض ہے، الله کی نافرمانی اورگناہ وہ مضر شے ہے جس سے انسان کے قلب میں زنگ لگ جاتا ہے اورقلب سیاہ ہو جاتا ہے، لیکن اس کا بہترین علاج اور تریاق توبہ ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ انسان خطا ونسیان کا پتلا ہے، غلطی اور گناہ کرنا اس کی جبلت میں داخل ہے، مگر بہترین گناہ گار وہ ہے جو اپنے گناہوں پر ندامت کے ساتھ آنسو بہائے او راپنے کیے پر الله تعالیٰ سے رجوع کرے ، معافی مانگے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کرے۔
Read more ...