والدین کے فرماں بردار بنیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
والدین کے فرماں بردار بنیں!
بنت عطاء البصیر ، کبیروالا
امام بیہقی رحمہ اللہ نے شعب الایمان کے اندر ایک حدیث ذکر فرمائی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جس شخص کے ماں باپ دونوں یا ان میں سے کوئی ایک مر جائے اور وہ شخص ان کی نافرمانی کرنے والا ہو تو اگر وہ ان کے لیے ہمیشہ دعائیں اور مغفرت طلب کرتا رہے تو وہ شخص فرماں برداروں میں شمار ہو گا۔
یہ اللہ تعالیٰ کا کس قدر انعام و احسان اور لطف و کرم ہے کہ والدین کی زندگی میں بسا اوقات ناگوار امور پیش آ جانے سے دلوں میں میل آ جاتا ہے۔ والدین ایسی ہستیاں ہیں کہ ان کے احسانات یاد کیے جائیں تو بعد میں زندگی بھر پچھتاوا ہی رہتا ہے۔ اس کیفیت کو کم کرنے کے لیے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اصول دیا ہے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت کرتا رہے۔ اللہ جل شانہ اپنے فضل سے اس کو والدین کا فرمانبراد لکھ دیتا ہے۔
ہم ایصال ثواب کے قائل ہیں۔ کہ آدمی عمل خود کرے اور اس کا ثواب خود بھی لے اور جس کے لیے اس ثواب کو پہنچانے کی نیت کر ے اللہ اسے بھی عطا فرماتے ہیں۔ ہمیں سب اعزہ و اقارب اور عامۃ المسلمین کے لیے ایصال ثواب کرنا چاہیے۔ لیکن بالخصوص والدین کا حق تو باقی سب سے بڑھ کر ہے۔
کس قدر قساوت قلبی کی بات ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس انعام کو حاصل کرنے میں سستی کرتے ہیں۔ یہ اس ذات کا خاص فضل ہے کہ وقت ہاتھ سے نکل جانے کے بعد بھی اس کے لطف و کرم کے دروازے بند نہیں ہوتے۔ اللہ ہمیں والدین کا فرمانبراد بنائے۔