انسان اور جانور میں فرق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
انسان اور جانور میں فرق
نسیم ارباب
شہر کے ایک گنجان آباد کے ایک باغ میں درخت کی ٹہنی پر چڑیا اور چڑا بیٹهے تهے.....
اچانک چڑیا نے چڑے سے سوال کیا....آج کا انسان اتنا پریشان حال کیوں ہے.....؟
چڑے نے جواب دیا: تلاش رزق میں۔
چڑیا بولی... رزق کی تلاش میں تو ہم بهی رہتے ہیں
مگر پریشان نہیں ہوتے
چڑا بولا...دراصل ہم اللہ تعالی پر بهروسہ رکهتے ہیں کہ اس نے ہمیں پیدا کیا ہے....اس لئے وہی ہمیں رزق بهی دے گا۔
لیکن انسان اپنے آپ پر بهروسہ رکهتاہے۔
اس کے علاوہ جو ہمیں ملتاہے...ہم صبرشکر کرکے کهالیتے ہیں
جبکہ انسان زیادہ سے زیادہ کی حرص میں مبتلا رہتاہے اس لئے پریشان ہوتاہے۔
چڑیا فورا بولی:
اللہ سبحانہ وتعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ہم انسان نہیں ہیں۔
انسان کو توکل سے زندگی گزارنی چاہیے۔ توکل کا معنی ہے کہ اسباب اختیار کر کے اس کا نتیجہ اللہ کے سپرد کر دے۔ کیونکہ رزق ، مال اور اولاد بلکہ سب کچھ اللہ ہی عطا کرنے والا ہے۔