حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا خضاب لگانا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
بَابُ مَا جَاءَ فِي خِضَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے خضاب لگانے کے بیان میں
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَ : سُئِلَ أَبُو هُرَيْرَةَ : هَلْ خَضَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ : نَعَمْ.
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب لگایا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا :جی ہاں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : رَأَيْتُ شَعْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَخْضُوبًا.
ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک کو خضاب کیے ہوئے دیکھا۔
زبدۃ:
1: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب فرمایا یا نہیں؟ اس بارے میں علماء کا اختلاف گذشتہ باب میں ذکر کر دیا گیا ہے، البتہ خضاب لگانے کے بارے میں حنفیہ کی رائے یہ ہے کہ خضاب مستحب ہے البتہ سیاہ خضاب لگانا مکروہ ہے اور شافعیہ کے نزدیک خضاب سنت ہے لیکن سیاہ خضاب لگانا حرام ہے۔
2: ”خضاب“ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جس سے بالوں کو رنگا جاتا ہے۔ یہ چیز مہندی، دسمہ، کتم یا کوئی اور جدیدمرکب چیز ہو خضاب ہی کہلاتی ہے۔