تَوحِید

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
تَوحِید
خداوندقدوس کواپنی ذات اورصفات میں وحدہ لاشریک سمجھنا،دل و جان سے اُسےاپنا رب تسلیم کرنا اوراس کے غیرکی نفی کرنا ”توحید“کہلاتاہے۔
توحیدکی تین قسمیں ہیں
توحیدربوبیت
توحیدالوہیت
توحید صفات
1:توحیدربوبیت
خداکی ذات کااقرارکرنااوردل وجان سے یہ بات تسلیم کرنا کہ واقعی وہ اکیلا خداہے جو پوری کائنات کا نظام بنانے اورچلانے والا ہے۔مخلوقات کی پرورش کرنے والا، رزق، صحت، زندگی، بیماری، خوشی، غمی، اولاد ہر چیز عطا کرنے والا ہے۔
2:توحیدالوہیت
عبادت کی تمام اقسام صرف اورصرف اس معبودحقیقی کیلیے ہیں نماز، روزہ، حج،زکوٰۃ،صدقات خیرات، نذر ونیاز سب اللہ کی ذات کیلیے ہیں غیر اللہ کیلیے جائز نہیں۔
3:توحیدصفات
جوصفات اللہ تعالیٰ کے ساتھ مخصوص ہیں ان میں کسی کو اس کاشریک نہ ٹھہرایاجائےجیسے علیم، خبیر، قدیر، عالم الغیب وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفتِ علم کاکچھ حصہ اپنے بندوں کوبھی عطا فرمایاہے مگر اس سب کےباوجودعالم حقیقی اورعالم الغیب صرف اللہ ہی کی ذات ہے۔ عالم الغیب ہونے، جمیع ماکان ومایکون یعنی کائنات کی تمام چیزوں کاعلم رکھنے میں کوئی بھی خدا کا شریک نہیں ہے۔