وعظ ونصیحت جلد اول 2017

قسط60 مآخذ ومراجع

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط60 مآخذ ومراجع
)کتاب کی تیاری میں درج ذیل کتب سے استفادہ کیا گیا ہے(

نمبر شمار نام کتاب مصنف سن وفات 1 قرآن کریم ……… ……… 2 موطا امام مالک امام مالک بن انس رحمہ اللہ 179ھ 3 الزھد والرقائق امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ 181ھ 4 مسند احمد امام احمد بن محمد بن حنبل رحمہ اللہ 241ھ 5 مسند عبد بن حُمید امام عبد بن حمیدبن نصر رحمہ اللہ 249ھ 6 صحیح بخاری امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ 256ھ 7 صحیح مسلم امام مسلم بن حجاج نیشاپوری رحمہ اللہ 261 ھ 8 سنن ابن ماجہ امام محمد بن یزید قزوینی رحمہ اللہ 273ھ 9 سنن ابی داؤد امام سلیمان بن اشعث رحمہ اللہ 275 ھ 10 جامع الترمذی امام محمد بن عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ 279ھ 11 کتاب الحلم امام ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ 281ھ 12 مسند بزار امام احمد بن عمرو بزار رحمہ اللہ 292ھ 13 سنن نسائی امام احمد بن شعیب نسائی رحمہ اللہ 303ھ 14 مسند ابی یعلیٰ امام احمد بن علی ابو یعلیٰ رحمہ اللہ 307ھ 15 صحیح ابن خزیمہ امام محمد بن اسحاق خزیمہ رحمہ اللہ 311ھ 16 مساوی الاخلاق امام محمد بن جعفرخ

Read more ...

قسط-59 خاتمہ بالایمان

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط-59 خاتمہ بالایمان
اللہ تعالیٰ جس کوایمان کی سلامتی والی موت نصیب فرمادیں اس سے بڑا خوش قسمت بھلا اور کون ہو سکتا ہے !! بسا اوقات انسان ساری زندگی جنت کے قریب کرنے والے اعمال کرتا رہتا ہے لیکن ان میں ریاکاری ، دکھلاوا اور خودنمائی کا زہر بھی خود ملاتا رہتا ہے جس کی وجہ سے اخلاص ، رضاء الہی اور خدا کی خوشنودی ختم ہو جاتی ہے۔ اب خدائے لم یزل کا قانون عدل یہ ہے کہ جو جیسا کام کرے اس کا صلہ اس کو ویسا ہی ملے اس لیے کبھی گناہوں کا زہر یوں ظاہر ہوتا ہے کہ انسان کی زندگی کا اختتام بہت برا ہوتا ہے ۔ اعاذنا اللہ
کبھی خدا کا دریائے کرم یوں موج مارتا ہے کہ نالائق اور عذاب کےمستحق کا بیڑا پار لگ جاتا ہے ۔ وہ ساری زندگی نافرمانی میں مبتلا رہتا ہے ایسے اعمال کرتا ہے جو اسے جہنم کے کنارے پر لا کھڑا کرتے ہیں لیکن یکایک وہ کریم ذات اس کو حسن خاتمہ کی دولت
Read more ...

قسط-58 غفلت کا علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-58 غفلت کا علاج
اللہ تعالیٰ نے جیسے ہمیں زندگی عطاء فرمائی ہے بالکل اسی طرح ہمیں موت بھی ضرور دیں گے ۔ اس زندگی کے مختصر ایام اگر اللہ تعالیٰ کے احکام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں کے مطابق گزار لیے تو آخرت میں اللہ تعالیٰ مرتبہ و مقام ، عزت و انعام اور اجر وثواب سے نوازیں گے ورنہ اس ذات کی ناراضگی اور عذاب بہت سخت ہے ۔بسا اوقات انسان دنیا اور اس کی رنگینیوں میں اس قدر کھو جاتا ہے کہ آخرت کو بالکل بھول جاتا ہے۔
یہ دنیا جہاں انسان نے چند دن گزارنے ہیں یہاں کے لیے ہروقت اور ہر طرح کی تیاری کرتا ہے ، اسباب عیش و عشرت ، جاہ و حشمت ، حصول عزت ، اچھی شہر
Read more ...

قسط-57 موت کی سختی سے بچنے کا نبوی نسخہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-57 موت کی سختی سے بچنے کا نبوی نسخہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو موت کی سختی ، نزع کی تکلیف اور سکرات کی تلخی سے محفوظ فرما کر جنت میں داخل فرمائیں ۔ یہ ہر مسلمان کے دل کی خواہش اورقلبی تمنا ہے اس کے لیے وہ دعائیں بھی کرتا ہے۔ محسن کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو اس کا مختصر اور آسان طریقہ بتلایا ہے اگر انسان اس پر عمل کرے تو موت کی سختی سے اللہ حفاظت فرماتے ہیں اور جنت عطا فرماتے ہیں ۔ سکرات ، نزع ، جان کنی اور سانس اکھڑنے کے وقت رحمت ایزدی اس انسان کو اپنی آغوش میں لے لیتی ہے اور وہ سختی ، تلخی اور تکالیف و
Read more ...

قسط--56اطاعتِ رسول

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط-56اطاعتِ رسول
اللہ تعالیٰ نےاپنے کلام ) قرآن کریم (میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کا حقیقی مقصد آپ کی تعلیمات پردل و جان سے عمل کرنا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات واجب الاطاعت ہے ،اسی اطاعت رسول میں دنیوی و اخروی نجات مضمر ہے ، اسی میں خدائے لم یزل کی رضا موجود ہے اور اسی پر انعام الٰہی کا وعدہ ہے۔

رسول چونکہ وحی الٰہی کا پیغامبر ہوتا ہے ، اس کی اطاعت درحقیقت اللہ کی اطاعت شمار ہوتی ہے :

مَنْ يُّطِعِّ الرَسُ
Read more ...