قسط-9صلح کروانے سے متعلق چند بنیادی باتیں:

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
 
قسط-9صلح کروانے سے متعلق چند بنیادی باتیں:

1.

اخلاص نیت کے ساتھ صلح کرائے ، مال کمانے ، شہرت ، دکھلاوے اور ریاء کاری اور دنیاوی مفادات سے بالا تر ہو کر خالص اللہ کی رضا کے لیے صلح کرائے ۔

2.

صلح کے لیے عدل و انصاف کو ضرور ملحوظ رکھے ظلم و نا انصافی سے دور رہے۔

3.

صلح کے لیے پہلے اس معاملے میں اہل علم سے رہنمائی ضرورلے۔

4.

صلح میں کسی فریق پر حکم لگانے میں عجلت اور جلد بازی سے کام نہ لے بلکہ انتہائی غور و خوض کے ساتھ فیصلہ کرے ۔

5.

صلح کے لیے ایسے وقت کا انتخاب کرے جب فریقین صلح کے لیے رضامند ہوں ، ان کا غصہ وغیرہ ٹھنڈا ہو جائے۔

6.

صلح کراتے وقت نرم الفاظ اور دھیما لہجہ اختیار کرے اور فریقین کو ان کے عمدہ اوصاف اور خاندانی شرافت یاد دلائے تاکہ وہ ”صلح صفائی “کے لیے تیار ہوں۔
اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ آمین یارب العالمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم
والسلام
محمد الیاس گھمن
کراچی، پاکستان
جمعرات 9مارچ 2017ء