کفار کو تنبیہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
کفار کو تنبیہ
اب بالکل آخر میں کفار کو تنبیہ کرنے کے لیے کہا گیا کہ اے کافرو!
فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 77
ترجمہ: پکی بات ہے کہ تم )اللہ تعالیٰ کے احکامات کو (جھوٹا قرار دیتے ہو تو بہت جلد تمہارا یہ جرم تمہارے گلے کا طوق بن جائے گا۔
قرآن کریم کا اسلوب یہی ہے کہ جب اللہ رب العزت نیک لوگوں کی جزا اور انعامات کا تذکرہ کرتے ہیں تو برے لوگوں کی سزا اور عذاب کا تذکرہ بھی فرماتے ہی ں۔ عباد الرحمٰن کی صفات کا تذکرہ پورا ہوا کہ عباد الرحمٰن نے میرے احکامات کو مان لیا ان کا ٹھکانہ جنت ہے اور جن لوگوں نے میرے احکامات کو نہیں مانا تو ایسے لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
جیسے عباد الرحمٰن ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جنت کے مزوں میں ہوں گے اسی طرح کفار و منافقین ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم کے عذاب میں ہوں گے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں عباد الرحمٰن والے اوصاف اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے نیک بندوں میں شامل فرما کر جنت نصیب فرمائے اور کفار و منافقین والی عاداتِ بد سے محفوظ فرما کر جہنم سے نجات عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم