صبح وشام کی مسنون دعائیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
صبح وشام کی مسنون دعائیں
چند دعائیں ذکر کی جا رہی ہیں، خود بھی پڑھیں اور گھر والوں کو بھی سکھائیں۔
نیند سے بیداری کی دعاء:
اَلْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِيْ أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُوْرُ .
صحیح البخاری، باب ما يقول إذا نام
ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں نیند دینے کے بعدبیدار کیا اورہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
بیت الخلاء جانے کی دعاء:
اَللَّهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ .
صحیح البخاری، باب ما يقول عند الخلاء
ترجمہ: اے اللہ! میں خبیث شیاطین سےآپ کی پناہ مانگتا ہوں، مذکر ہوں یا مؤنث۔
بیت الخلاء سےنکلنے کی دعاء:
أَلْحَمْدُ لِلهِ الَّذِيْ أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذٰى وَعَافَانِيْ .
سنن ابن ماجہ، باب ما يقول إذا خرج من الخلاء
ترجمہ: سب تعریفیں اللہ کیلیےجس نے مجھے گندگی سے دوررکھا اور عافیت عطا کی۔
وضوشروع کرتے وقت کی دعاء:
بسمِ اللهِ.
سنن أبی داؤد، باب التسميۃ على الوضوء
وضو کے درمیان کی دعاء:
اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي.
عمل الیوم و اللیلۃ للنسائی: ما يقول إذا توضأ
ترجمہ: اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما دیجیے، میرے گھر میں وسعت عطا فرمائیے اور میرے رزق میں برکت عطا فرمائیے۔
وضو کے آخر کی دعاء:
أَشْهَدُ أنْ لاَ إلهَ إلا الله وَحْدَهُ لاَ شَريكَ لَهُ وأشْهَدُ أنَّ مُحمَّداً عَبْدُهُ ورَسُولُه . اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَوَّابِينَ واجْعَلْني مِنَ المُتَطَهِّرِينَ .
سنن الترمذی، باب فی ما يقال بعد الوضوء
ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں اور بہت پاک رہنے والوں میں شامل فرما لیجیے۔
گهر سے نکلنے کی دعاء:
بِسْمِ الله تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلاّ بِاللهِ
سنن أبی داؤد، باب ما يقول الرجل إذا خرج من بيتہ
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ (اپنے گھر سے نکلتا ہوں) اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں، اللہ کے علاوہ کوئی ایسا نہیں جوگناہوں سے میری حفاظت اور نیکی کی طاقت دے سکے۔
مسجد میں داخل ہونے کی دعاء:
اللّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ .
صحیح مسلم، باب ما يقول إذا دخل المسجد
ترجمہ: اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔
اذان کا جواب
جب مؤذن اذان دے تو انہی الفاظ میں جواب دے، صرف
(حَیَّ عَلٰی الصَّلٰوۃِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ)
کے جواب میں
(لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلاّ بِاللهِ)
پڑھے، باقی الفاظ کا جواب اسی طرح دے جس طرح مؤذن پڑھتا ہے۔
صحیح مسلم، باب استحباب القول مثل قول الموذن لمن سمعہ
فائدہ1: فجر کی اذان میں
(اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ)
کے بعد
(صَدَقْتَ وَبَرَرْتَ )
پڑھے، یا وہی الفاظ پڑھے جو مؤذن نے پڑھے ہیں۔
بدائع الصنائع، فصل وأما بيان ما يجب على السامعين عند الأذان
فائدہ2: جب اذان ختم ہوتو یہ پڑھے:
أَشْهَدُ أَنْ لاَ إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَه وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدَهُ وَرَسُولَهُ رَضِيْتُ بِاللهِ رَبًّا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُوْلاً وَبِالإِسْلاَمِ دِينًا.
صحیح مسلم، باب استحباب القول مثل قول المؤذن لمن سمعہ
ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور (میں گواہی دیتا ہوں کہ) محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میں اللہ تعالیٰ کے رب ہونے، محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے رسول ہونے اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں۔تو اس شخص کے گناه معاف ہوجائیں گے۔
اذان كےبعد دعاء:
أللهُمَّ ربَّ هذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلاَةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّداًنِ الْوَسِيلَةَ وَالْفضِيلَةَ وَابْعَثهُ مَقَاماً مَحمُوداًنِ الَّذِي وَعَدْتَهُ إِنَّكَ لاَ تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ‏۔
السنن الکبری للبیہقی، باب ما یقول اذا فرغ من ذلک
ترجمہ: اے اللہ ! اے اس دعوت کاملہ اور اس کھڑی ہونے والی نماز کے رب تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور انہیں اس مقام محمود پر پہنچا دے جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔
اقامت کا جواب:
مسنون ہے، جو الفاظ اقامت کہنے والا پڑھے وہی الفاظ جواب میں پڑھیں صرف
قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ
کے جواب میں
اَقَامَھَا اللّٰہُ وَاَدَامَھَا پڑھیں۔
سنن ابی داؤد: باب ما یقول اذا سمع الاقامۃ
تلاوت قرآن کی دعاء:
اَعُوْذُ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
سورۃ النحل:آیت نمبر 98
نماز کے بعد اذکار:
عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَ ۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مُعَقِّبَاتٌ لَایَخِیْبُ قَائِلُھُنَّ اَوْفَاعِلُھُنَّ ثَلاَثاً وَّ ثَلاَثِیْنَ تَسْبِیْحَۃً وَّثَلَاثاً وَّ ثَلَاثِیْنَ تَحْمِیْدَۃً وَّاَرْبَعًا وَّثَلٰثِیْنَ تَکْبِیْرَۃً فِیْ دُبِرِکُلِّ صَلٰوۃٍ۔
صحیح مسلم، باب استحباب الذکر بعد الصلوٰۃ
ترجمہ: حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چند تسبیحات ایسی ہیں جنہیں ہر نماز کے بعد پڑھنے والا کبھی ناکام نہیں ہو گا۔ 33 بار سبحان اللہ 33 بار الحمد للہ اور 34 بار اللہ اکبر۔
نماز کے بعد کی دعاء:
عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قِیْلَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَیُّ الدُّعَائِ اَسْمَعُ قَالَ جَوْفَ اللَّیْلِ الْاٰخِرُ وَدُبُرَ الصَّلَوَاتِ الْمَکْتُوْبَاتِ۔
جامع الترمذی: باب من ابواب الدعوات
ترجمہ: حضرت ابو مامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سی دعاء سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رات کے آخر میں اور فرض نمازوں کے بعد۔
چند دعائیں:
أَسْتَغْفِرُ اللهَ ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ ، اللهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ.
صحیح مسلم، باب استحباب الذکر بعد الصلوٰۃ
ترجمہ: اے اللہ مجھے بخش دے ، میری مغفرت فرما، میری مغفرت فرما۔ اے اللہ ! آپ ہی سلامتی والے ہیں اور آپ ہی سے سلامتی ملتی ہے ،اے اللہ تو برکتوں والا ہے ، بزرگی اور عزت والا ہے ۔
لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الجَدِّ مِنْكَ الجَدُّ۔
صحیح بخاری ، باب الذکر بعد الصلوٰۃ
ترجمہ : اﷲکے سوا ہرگز کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اپنی ذات میں یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں ، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔ اے اﷲ آپ جس کو جو چیز دے دیں اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جس چیز کو آپ روک لے وہ کوئی دے نہیں سکتا اور کسی کوشش کرنے والے کی کوشش تیرے مقابلے میں کچھ بھی فائدہ مند نہیں۔
مسجد سے نکلنے کی دعاء:
اَللّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ
صحیح مسلم، باب ما يقول إذا دخل المسجد
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔
فائدہ: مسجد داخل ہوتے وقت دایاں پاؤں پہلے جبکہ نکلتے وقت بایاں پہلے نکالے۔
خوش گوار واقعہ پیش آنےپر:
اَلْحَمْدُ لِلّهِ الَّذي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصّالِحَاتُ
ابن ماجۃ، باب فضل الحامدين
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس کی نعمت (و عطا) کی وجہ سے تمام اچھے کام سرانجام پاتے ہیں۔
نا خوش گوار واقعہ پیش آنےپر:
اَلحَمْدُ لِلَّهِ عَلیٰ كُلِّ حَالٍ .
ابن ماجۃ، باب فضل الحامدين
ترجمہ: تمام تعریفیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں۔
کهانا کھاتے وقت کی دعاء:
بِسْمِ اللهِ وَبَرَكَةِ اللهِ
المستدرک للحاکم، كتاب الأطعمۃ
ترجمہ: اللہ تعالیٰ کے نام اور اس کی برکت کے ساتھ کھانا شروع کرتا ہوں۔
فائدہ: اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بهول جائے تودرمیان میں یہ دعاء پڑهے:
بِسْمِ الله أَوَّلَہُ وآخِرَهُ
اللہ کے نام کے ساتھ شروع میں بھی اور آخر میں بھی۔
سنن ابی داؤد، باب التسميۃ على الطعام
کهانا کهانے کے بعد کی دعاء:
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ
کنز العمال
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور مسلمان بنایا۔
دودھ پینے کے بعد کی دعاء:
اَلَّلهُمَّ بَارِك لنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ
سنن ابی داؤد، باب ما يقول إذا شرب اللبن
ترجمہ: اے اللہ! ہمارے لیے اس (دودھ) میں برکت عطا فرما اور اس کو زیادہ فرما۔
مہمان ؛میزبان کو یہ دعاء دے:
اللَّهُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي وَاسْقِ مَنْ سَقَانِي
مسند احمد بن حنبل
ترجمہ: اے اللہ! جس نے مجھے کھانا کھلایا آپ اس کو کھلائیے، اور جس نے مجھے پلایا آپ اس کو پلائیے۔
کپڑےاتارنےکی دعاء:
بِسْمِ اللهِ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا ھُوَ
عمل الیوم و اللیلۃ لابن السني: ما يقول إذا خلع ثوبا لغسل أو نوم
ترجمہ: اللہ کے نام سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
کپڑےبدلنےکی دعاء:
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِىْ كَسَانِى هَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّى وَلاَ قُوَّةٍ
سنن ابی داؤد، باب ما يقول إذا لبس ثوبا جديدا
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور بغیر میری قوت اور طاقت کے، مجھے عطا فرمایا۔
نئے کپڑے پہننے کی دعاء:
اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أنْتَ كَسَوْتَنِيهِ أَسْأَلُكَ خَيْرَه وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ .
سنن ابی داؤد، باب ما يقول إذا لبس ثوبا جديدا
ترجمہ: اے اللہ! آپ ہی تعریف کے لائق ہیں جیسا آپ نے مجھے یہ کپڑا پہنایا،میں آپ سے اس کپڑے اور اس کام کی بھلائی مانگتا ہوں جس کام کےلیے اسے بنایا گیا ہےاور اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس کام کےلیے اسے بنایا گیا ہے اس کی برائی سے بھی پناہ چاہتا ہوں۔
آئینہ دیکهنے کی دعاء:
اللَّهُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ
المقصد العلی، ج2 ص2617
ترجمہ: اے اللہ!آپ نےمیری شکل اچھی بنائی ہے میرے اخلاق بھی اچھے بنا۔
مقیم؛ مسافر کو یہ دعاءدے:
أسْتَوْدِعُ الله دِينَكَ وأمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ.
سنن ابی داؤد، باب فى الدعاء عند الوداع
ترجمہ: میں تمہارے دین، تمہاری امانت و دیانت اور آخری اعمال کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں (کہ اللہ ان کی حفاظت کرے۔)
مسافر؛ مقیم آدمی کو یہ دعاء دے:
أَسْتَوْدِعُكُمُ اللَّهَ الَّذِي لاَ تَضِيْعُ وَدَائِعُهُ
عمل الیوم و اللیلۃلابن السني، باب ما يقول إذا ودع رجلا
ترجمہ: میں تمہیں اس اللہ کے پاس امانت کے طور پر سپرد کرتا ہوں جو اللہ امانتوں کو ضائع نہیں کرتے۔
سفر کی دعاء:
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عَنْہُمَا قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا فَرَكِبَ رَاحِلَتَهُ كَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ:سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا۔ الْآيَتَيْنِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِي سَفَرِي هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تُحِبُّ وَتَرْضَى، اللَّهُمَّ اطْوِ لَنَا بُعْدَ الْأَرْضِ، وَهَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ، اللَّهُمَّ اصْحَبْنَا فِي سَفَرِنَا، وَاخْلُفْنَا فِي أَهَالِينَا ۔ وَإِذَا رَجَعَ قَالَ: آيِبُونَ تَائِبُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔
مسند ابی داؤد الطیالسی
ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی سفر کا ارادہ فرماتے تو سواری پر سوار ہوتے ہوئے تین مرتبہ اللہ اکبر فرماتے ہیں ۔اس کے بعد سورۃ الزخرف کی یہ دو آیات تلاوت فرماتے :
سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَلَنَا هَذَا وَمَاكُنَّا لَهُ مُقْرِنينَ وَإنّا إلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ
ترجمہ: پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے تابع کر دیا، ورنہ یہ ہمارے بس میں تو نہیں تھا اور یقیناً ہم اپنے پروردگار کی طرف پلٹنے والے ہیں۔
اس کے بعد یوں دعاء فرماتے:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِي سَفَرِي هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تُحِبُّ وَتَرْضَى، اللَّهُمَّ اطْوِ لَنَا بُعْدَ الْأَرْضِ، وَهَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ، اللَّهُمَّ اصْحَبْنَا فِي سَفَرِنَا، وَاخْلُفْنَا فِي أَهَالِينَا
ترجمہ: اے اللہ میں اس سفر میں آپ سے نیکی اور تقویٰ کا سوال کرتا ہوں ، اور ایسے عمل کا سوال کرتا ہوں جو آپ کو پسند ہو اور آپ اس سے راضی ہوں ۔ اے اللہ سفر کی مسافت کو کم فرما، سفر کی مشکلات کو آسان فرما، اے اللہ سفر میں ہماری رہنمائی فرمااور ہمارے گھر والوں کو اپنی امان نصیب فرما۔
آپ سفر سے واپس لوٹتے تو یہ دعاء مانگتے :
آئِبُونَ تَائِبُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ
ترجمہ: ہم واپس آنے والے ہیں ، توبہ کرنے والے ہیں اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔
فائدہ : دوران سفرجب سواری اوپر کی طرف کو جائے یعنی اونچائی کی طرف تو الله اکبر پڑهے اور نیچے کی طرف آئے تو سبحان الله پڑهے۔
دوران سفر کسی جگہ ٹھہرے تو یہ دعاء پڑھے:
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ .
صحیح مسلم، باب فی التعوذ من سوء القضاء ودرك الشقاء وغيره
ترجمہ: اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں اس کی ہرمخلوق کے شر سے
فائدہ: کئی دن کا سفر ہو یا دوران سفر کئی مقامات پر رکنا ہو تو دعائے سفر تو ایک بار پڑھی جائے البتہ سواری کی دعاء ہر بار سوار ہوتے وقت پڑھی جائے۔
تکلیف اور درد کی دعاء:
جسم میں اگر کسی جگہ درد ہو تو اس جگہ پر ہاتھ رکهیں ور تین مرتبہ (بسم الله ) پڑھیں، سات مرتبہ یہ دعاء پڑھیں:
أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ.
صحیح مسلم، باب استحباب وضع يده على موضع الألم مع الدعاء
ترجمہ: میں اللہ کی عزت اور قدرت کی پناہ مانگتا ہوں اس کے شر سے جو میں محسوس کر رہا ہوں اور جس سے مجھے خوف (یا تکلیف) پہنچا ہے۔
بے چینی دور کرنے کی دعاء:
اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
الدعاء للطبرانی ، باب الدعاء عند الکرب والشدائد
ترجمہ: اے اللہ میں تیری ہی رحمت کی امید کرتا ہوں، مجھے لمحہ بھر بھی میرے نفس کے حوالے نہ فرما، میری مکمل حالت درست فرمادے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود ہے ہی نہیں۔
مصیبت زدہ شخص کو دیکھ کر یہ دعاء مانگیں:
اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی عَافَانِی مِمَّا ابتلَاَ کَ بِہ وَفَضَّلَنِی عَلَی کَثِیرٍ مِمَّن خَلَقَ تَفضِیلًا
جامع الترمذی ، باب ما یقول اذا رای مبتلی
ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس آزمائش سے عافیت بخشی جس میں آپ مبتلا ہیں اور مجھے بہت ساری مخلوقات پر فضیلت بخشی۔
جب تیز ہوا چل رہی ہو تو یہ دعاء مانگیں:
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ .
صحیح مسلم، باب التعوذ عند رؤیۃ الريح والغيم والفرح بالمطر
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے اس ہوا کی بھلائی ،جو کچھ اس میں ہے اس کی بھلائی اور جو کچھ اس میں بھیجا گیا ہے اس کی بھی بہتری مانگتا ہوں اور اس کے شر اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر اور جو شر اس کے ذریعہ بھیجا گیا ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں۔
کڑک اور گرج چمک کے وقت دعاء:
سُبْحَانَ الَّذِيْ يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ.
السنن الكبرى للبیہقی، باب ما يقول إذا سمع الرعد
ترجمہ: پاک ہے وہ ذات کہ بادلوں کی گرج جس کی تسبیح اور حمد کرتی ہے، اور اس کے خوف سے فرشتے بھی (تسبیح میں لگے ہوئے ہیں)۔
بارش مانگنے کی دعاء:
اللَّهُمَّ أَغِثْنَا. اللَّهُمَّ أَغِثْنَا. اللَّهُمَّ أَغِثْنَا.
صحیح البخاری، باب الاستسقاء في خطبۃ الجمعۃ غير مستقبل القبلۃ
ترجمہ: اے اللہ ہمیں سیراب فرما۔)تین بار(
جب بارش ہونےلگےتویہ دعاء مانگیں:
اَللَّهُمَّ صَيِّباً نَافِعاً .
صحیح البخاری، باب ما يقال إذا أمطرت
ترجمہ: اے اللہ! نفع پہنچانے والی بارش برسا۔
بارش کےبعددعاء:
مُطِرْنَا بِفَضْلِ الله وَرَحْمَتِهِ .
صحیح البخاری، باب يستقبل الإمام الناس إذا سلم
ترجمہ: اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کی وجہ سےہمارے اوپر بارش برسی ۔
پریشانی دور کرنے کی دعاء:
رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ
سورۃ القصص،آیت نمبر 24
ترجمہ: اے پروردگا میں اپنے لیے آپ کی نازل کردہ ہر بھلائی کا محتاج ہوں۔
بچوں کی حفاظت کےلیے دعاء:
أَعِيْذُکَمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَامَّةٍ وَمِنْ کُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ۔
جامع الترمذی ، باب ماجاء فی الرقیہ من العین
ترجمہ: میں تم کو اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کے ساتھ ہر شیطان ، ہر زہریلے جانور اور ہر لگنے والی نظر سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں ۔
نوٹ: اگر ایک بچہ ہے تو اعیذکَ )ک پر زبر ( ، اگر ایک بچی ہے تو اعیذکِ اگر دو سے زیادہ بچے ہیں تو اعیذکُمْ اگر دو سے زیادہ بچیاں تو دعاء میں اعیذکُنَّ کہیں۔
مریض پر پڑھنےکےلیےمسنون دم:
بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيك بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ .
صحیح مسلم: باب الطب والمرض والرقى
ترجمہ: اللہ کے نام سے ہر اس چیز کے شر سے جو آپ کو تکلیف دینے والی ہو اور ہر نفس یا حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے میں آپ کو دم کرتا ہوں، اللہ آپ کو شفا دے گا، میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں۔
میت کی آنکهیں بند کرتے وقت دعاء:
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِاَبِیْ سَلْمَۃَ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ. وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ.
صحیح مسلم ، باب فی اغماض المیت
ترجمہ: اے اللہ! ابو سلمہ کو معاف فرما اور ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما اور اس کے ورثہ میں سے اس کا جانشین مقرر فرما۔یا رب العالمین! ہمیں اور اس کو بخش دے اور اس کی قبر اس کے لئے کشادہ فرما اور اس کی قبر اس کے لیے منور فرما۔
نوٹ: میت کی آنکھیں بند کرتے وقت
اللَّهُمَّ اغْفِرْ ل)یہاں میت کا نام لیں( وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ. وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ.
قبرستان کی زیارت کے وقت دعاء:
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لاَحِقُونَ
صحیح مسلم، باب استحباب إطالۃ الغرة والتحجيل فی الوضوء
ترجمہ: سلامتی ہو تم پر مومنوں کے گھر! ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں۔
میت کوقبر میں اتارتے وقت کی دعاء:
بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ،
سنن ابن ماجۃ، باب ما جاء فی إدخال الميت القبر
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ملت (شریعت) کے مطابق (اس میت کو دفن کرتے ہیں)۔
میت کے لیے ثابت قدمی کی دعاء:
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ مِنْ دَفْنِ الْمَيِّتِ وَقَفَ عَلَيْهِ فَقَالَ اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ وَسَلُوا لَهُ بِالتَّثْبِيتِ فَإِنَّهُ الْآنَ يُسْأَلُ۔
سنن أبی داؤد، باب الاستغفار عند القبر للميت
ترجمہ: حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم جب میت کی دفن سے فارغ ہوتےتو فرماتے کہ اپنے بهائی کےلیے اللہ سے بخشش مانگواور ثابت قدمی کی دعاء کرو کیونکہ اب اس سے پوچھ گچھ ہوگی۔
تعزیت کے وقت کی دعاء:
إِنَّ لِلهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔
صحیح بخاری، باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم یعذب المیت ببعض بکاء اہلہ علیہ
ترجمہ: بے شک اللہ ہی کے لیے تھا جو اس نے )لے( لیا اور اسی ہی کے لیے ہے جو اس نے عطاء فرمایا ،اور ہر چیز اس کے پاس ایک وقت مقررہ تک ہے ، اس لیے تم صبر سے کام لو اور ثواب کی امید رکھو۔
نوٹ: تعزیت کے موقع پر تسلی کے کلمات کہنے چاہییں انا للہ وانا الیہ راجعون بھی کہنا چاہیے ۔
بازار میں داخل ہونے کی دعاء:
لَا إلٰهَ إلاَّ الله وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لا يَمُوتُ بِيَدِهِ الخَيرُ وهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير.
سنن الترمذی، باب ما يقول إذا دخل السوق
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، (سارے جہان میں) اسی کی ملکیت ہے اور اسی کے لیے ساری تعریفیں ہیں، وہ زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے، وہ زندہ ہے اسے موت نہیں آئے گی، اسی کے ہاتھ میں ساری بھلائیاں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
موسم کا نیا پهل کهائے تو یہ دعاء پڑهے:
اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا.
صحیح مسلم، باب فضل المدينۃ
ترجمہ: اے اللہ! ہمارے پھلوں میں اور ہمارے شہر میں بھی برکت عطا فرما۔
شادی کرے یا سواری خریدے تویہ دعاء پڑهے:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ ما جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ .
سنن أبی داؤد، باب فى جامع النكاح
ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے اس کی خیر و برکت مانگتا ہوں، اور آپ نے جن خصلتوں کے ساتھ اسے پیدا فرمایا ہے ان کی بھلائی کا طلبگار ہوں، اور اس کے شر سے اور جن خصلتوں کے ساتھ آپ نے اسے پیدا فرمایا ہے ان کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔
فائدہ: حدیث میں ہےعورت،سواری یا خادم کی پیشانی پکڑ کر یہ دعاء کرے۔
نکاح کی مبارک باد دیتے وقت کی دعاء:
بَارَكَ الله لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ۔
سنن الترمذی، باب ما جاء فيما يقال للمتزوج
ترجمہ: اللہ تعالیٰ تمہارے لیےیہ نکاح مبارک فرمائے، تم پر برکتیں نازل فرمائے اور تم دونوں کو خیر و خوبی کے ساتھ اکٹھا رکھے۔
بیوی سے ہمبستری کرتے وقت کی دعاء:
بِسْمِ اللّهِ اَللّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا۔
صحیح بخاری، باب صفۃ إبليس وجنوده
ترجمہ: اللہ کے نام سے، اے اللہ! ہم کو شیطان سے دور رکھ، اور شیطان کو اس چیز (یعنی اولاد) سے دور رکھ جو آپ ہمیں عطا فرمائیں۔
مجلس کے اختتام کی دعاء :
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ و لَا اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ
الدعاء للطبرانی ، باب کفارۃ المجلس
ترجمہ: اے اللہ! آپ ہر طرح کے عیوب و نقائص سے پاک ہیں، میں آپ کی حمد کرتا ہوں، اور آپ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ہیں آپ سےاپنی مغفرت مانگتا ہوں اور آپ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔
قرض کی ادائیگی کی دعاء:
اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
جامع الترمذی ، باب فی دعاء النبی صلی اللہ علیہ وسلم
ترجمہ: اے اللہ!مجھے اپنا حلال رزق عطاء فرما اور حرام سے میری حفاظت فرما اور مجھے اپنے فضل کے ساتھ اپنے علاوہ سب سے بے نیاز فرما دے۔
نیا چاند دیکهنے کی دعاء:
اَللَّهُمَّ أهِلَّهُ عَلَـيْنا بِـالیُمْنِ وَالإيـمَانِ وَالسّلامَةِ وَالإسْلامِ وَالتَّوْفِـيقِ لِـمَا تُـحِبُّ وتَرْضَى رَبِّی وَرَبُّكَ اللَّهُ.
سنن الترمذي، باب ما يقول عند رؤيۃ الهلال
ترجمہ: اے اللہ! ہم پر اس چاند کو خیر، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔ (اے چاند!) تیرا اور میرا رب اللہ ہے۔
روزه افطارکرنے کی دعاء:
اَللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعلى رِزقِكَ أفْطَرْتُ .
سنن أبی داؤد، باب القول عند الإفطار
ترجمہ: اے اللہ! میں نے تیرےلیے روزہ رکھا، تیرے رزق سے افطار کر رہا ہوں
لیلۃ القدر کی دعاء:
اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ العفْوَ فاعْفُ عنِّي .
سنن ابن ماجۃ، باب الدعاء بالعفو والعافيۃ
ترجمہ: اے اللہ! آپ بہت معاف کرنے والے ہیں، اور معاف کرنے کو پسند فرماتے ہیں، پس ہم کو معاف کردیجئے۔
سونے کی دعاء:
دائیں کروٹ پر لیٹ کر یہ پڑھے:
اَللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا
صحیح البخاری: باب وضع اليد اليمنى تحت الخد الأيمن
ترجمہ: اے اللہ! آپ ہی کے نام کے ساتھ میں سوتا ہوں اور آپ ہی کے نام سے بیدار ہوتا ہوں۔
نوٹ : اس کے علاوہ 33 بار سبحان اللہ 33 بار الحمد للہ 34 بار اللہ اکبر پڑھے۔
سوتے وقت یہ بھی پڑھیں:
1… سورۃالفاتحہ
مسند بزار
2… آیۃ الکرسی
صحیح بخاری،باب فضل سورۃ البقرہ
3…سورۃ الکافرون
سنن ابی داؤد، باب ما یقال عند النوم
4… سورۃ الاخلاص
صحیح بخاری ، باب فضل المعوذات
5…آخری دو سورتیں
صحیح بخاری ، باب فضل المعوذات
آخری تین سورتوں کو پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونک لیں اور سارے بدن پر پھیر لیں،یہ مسنون عمل ہے ۔
مآخذ ومراجع
)کتاب کی تیاری میں درج ذیل کتب سے استفادہ کیا گیا ہے(
نمبر شمار نام کتاب مصنف وفات 1
قرآن کریم
………
………
2
مسند احمد
امام احمد بن محمد بن حنبل رحمہ اللہ
241ھ
3
صحیح بخاری
امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ
256ھ
4
صحیح مسلم
امام مسلم بن حجاج رحمہ اللہ
261 ھ
5
سنن ابن ماجہ
امام محمد بن یزید قزوینی رحمہ اللہ
273ھ
6
سنن ابی داؤد
امام سلیمان بن اشعث رحمہ اللہ
275 ھ
7
جامع الترمذی
امام محمد بن عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ
279ھ
8
سنن نسائی
امام احمد بن شعیب نسائی رحمہ اللہ
303ھ
9
معجم کبیر
امام سلیمان بن احمد طبرانی رحمہ اللہ
360ھ
10
معجم اوسط
امام سلیمان بن احمد طبرانی رحمہ اللہ
360ھ
11
کتاب الدعاء
امام سلیمان بن احمد طبرانی رحمہ اللہ
360ھ
12
عمل الیوم و اللیلۃ
امام احمد بن محمد ابن سنی رحمہ اللہ
364 ھ
13
مستدرک علی الصحیحین
امام محمد بن عبداللہ الحاکم رحمہ اللہ
405ھ
14
سنن الکبریٰ
امام احمد بن حسین بیہقی رحمہ اللہ
458ھ
15
شعب الایمان
امام احمد بن حسین بیہقی رحمہ اللہ
458ھ
16
بدائع الصنائع
امام ابوبكر كاسانی رحمہ اللہ
578ھ
17
کنز العمال
امام علی بن حسام الدین رحمہ اللہ
975ھ
18
حجۃ اللہ البالغہ
امام شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ
1176ھ