صراط مستقیم کورس برائے خواتین

تیسری بات عقیدہ

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
﴿3- عقیدہ﴾
مسلمان کے لیے عقائد کا صحیح ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر عقیدہ درست ہو تو اللہ تعالیٰ بندے کا چھوٹے سے چھوٹاعمل بھی قبول فرمالیتے ہیں اور اگر عقیدہ درست نہ ہوتو بڑے سے بڑا عمل بھی قبول نہیں فرماتے۔ اس لیے عقیدہ کے معاملہ میں بہت زیادہ احتیاط اور پختگی کی ضرورت ہے۔ صحیح عقائد پر کاربند رہنا اور غلط عقائد سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
سات بنیادی ایمانیات:
Read more ...

چالیسواں سبق

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
چالیسواں سبق
[1]: شرعی حلالہ کا ثبوت
﴿اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِيحٌۢ بِاِحْسَانٍ ۭ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّآ اٰتَيْتُمُوْهُنَّ شَيْئًا اِلَّآ اَنْ يَّخَافَآ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللهِ ۭ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللهِ ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيْمَا افْتَدَتْ بِهٖ ۭتِلْكَ حُدُوْدُ اللهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَا ۚ وَمَنْ يَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ ؁ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهٗ ۭ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَآ اَنْ يَّتَرَاجَعَآ اِنْ ظَنَّآ اَنْ يُّقِيْمَا حُدُوْدَ اللهِ ۭ وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ ؁﴾
(البقرہ:229، 230)
ترجمہ: طلاق رجعی دوبار تک ہے اس کے بعد دستو رکے موافق رکھ لینا ہے یا عمدگی کے ساتھ چھوڑدیناہے۔پھر اگر وہ اس کو (تیسری بار)طلاق دے دے تواب وہ عورت اس کے لئے حلال نہیں جب تک کہ وہ عورت اس کے سواء دوسرے خاوند سے نکاح نہ کر لے۔ پھر اگر دوسرا خاوند بھی اسے طلاق دیدے تو ان دونوں کو میل جول کر لینے میں کوئی گناہ نہیں بشر طیکہ ان کو علم ہو کہ وہ اللہ کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے۔ یہ اللہ کی حد ودہیں جنہیں وہ جاننے والے لوگوں کے لئے بیان فرمارہا ہے۔
Read more ...

انتالیسواں سبق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
انتالیسواں سبق
[1]: بے نکاحوں کے نکاح کرانے کا حکم
﴿وَاَنْكِحُوا الْاَيَامٰى مِنْكُمْ وَالصّٰلِحِيْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَاِمَائِكُمْ ۭ اِنْ يَّكُوْنُوْا فُقَرَآءَ يُغْنِهِمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهٖ ۭوَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ ؁ وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى يُغْنِيَهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهٖ ۭ﴾
(النور:32، 33)
ترجمہ: تم میں سے جن ( مرد وخواتین ) کانکاح نہ ہوا ہو ان کا نکاح کراؤ اور تمہارے غلام اور باندیوں میں سے جو نکاح کے قابل ہو ں ان کا بھی نکاح کراؤ۔اگر یہ تنگدست ہوں تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے بے نیاز کردے گا اور اللہ بہت وسعت والا ہے، سب کچھ جانتا ہے، اور جن لوگوں کو نکاح کے مواقع میسر نہیں تو انہیں پاک دامن رہنا چاہیے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے بے نیاز نہ کردے۔
Read more ...

اڑتیسواں سبق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اڑتیسواں سبق
[1]: چہرہ کا پردہ بھی ضروی ہے
﴿يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَبَنٰتِكَ وَنِسَآءِ الْمُؤْمِنِيْنَ يُدْنِيْنَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيْبِهِنَّ ۭ﴾
(الاحزاب:59)
ترجمہ: اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)! آپ اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اورمسلمانوں کی عورتوں سے فرمادیجیے کہ( جب مجبوری کی بنا پر گھر سے باہر جانا پڑے تو)اپنے چہروں کے اوپر( بھی) چادر کا حصہ لٹکالیاکریں۔
فائدہ:
اس آیت سے چند امور ثابت ہوئے:
Read more ...

سینتیسواں سبق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سینتیسواں سبق
[1]: عورتوں کوگھروں میں رہنے کاحکم
﴿يٰنِسَآءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِيْ فِيْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ وَّقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا ؁ وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْاُوْلٰى وَأَقِمْنَ الصَّلٰوةَ وَاٰتِيْنَ الزَّكٰوةَ وَأَطِعْنَ اللهَ وَرَسُوْلَهُ ۭ﴾
(الاحزاب:32، 33)
ترجمہ: اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو، اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو نزاکت سے بات مت کیا کرو کہ دل کے مرض میں مبتلا شخص لالچ میں پڑ جائے اور بات وہ کہو جو بھلائی والی ہو اورتم اپنے گھر میں رہو اور قدیم جاہلیت کی طرح بناؤ سنگھار نہ دکھاتی پھرو، نماز قائم کرتی رہو، زکوٰۃ دیتی رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتی رہو۔
Read more ...
Page 1 of 5