مقدمہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مقدمہ
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
حج ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اسی طرح عمرہ بھی ایک اہم عبادت ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ عازمین حرمین کو مسائل سے ناواقفیت کی بنا پر سخت پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔ اس لیے حج اور عمرہ کے طریقہ کار اور مسائل سےواقفیت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب "حج و عمرہ" میں ہم نے آسان اور عام فہم انداز میں حج کا طریقہ لکھ دیا ہے۔
گھر سے روانگی سے لے کر عمرہ و حج کی ادائیگی تک اور مدینہ منورہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی حاضری اور صلوۃ و سلام کے آداب اختصار کے ساتھ قدم بقدم تحریر کردیے ہیں جو ان شاء اللہ عازمین حج و عمرہ کی رہنمائی میں مفید ثابت ہوں گے۔ آپ سےگزارش ہے کہ جہاں اپنی ذات، اہل و عیال اور عزیز و اقارب کے لیے دعائیں کریں وہیں ہمیں بھی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
والسلام
محتاج دعا
محمد الیاس گھمن
خانقاہ حنفیہ،کوزہ گلی
مری-نتھیا گلی روڈ، ایبٹ آباد
جمعۃ المبارک 28 ذوالقعدہ 1439ھ - 10 اگست 2018ء