احرام باندھیے اور تلبیہ پڑھیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
احرام باندھیے اور تلبیہ پڑھیے
ائیرپورٹ پر انٹر نیشنل لاؤنج میں وضو وغیرہ کا انتظام ہوتاہے۔ یہاں وضو کریں، خوشبو لگائیں اور احرام باندھ لیں۔ مرد اپنے سلے ہوئے کپڑے اتار لیں اور دو چادریں پہن لیں۔ ایک چادر بطور تہبند باندھیں اور دوسری چادر اوپر اوڑھ لیں کہ دونوں بازو ڈھک جائیں۔ مرد ایسی ہوائی چپل پہنیں جس سے پاؤں کی ابھری ہوئی درمیان والی ہڈی کھلی رہے۔ اگر مکروہ وقت نہ ہو تو سرڈھانک کر دو رکعت نماز نفل احرام کی نیت سے پڑھ لیں۔
خواتین کو احرام باندھنے کے لیے کسی خاص قسم کا لباس پہننا ضروری نہیں ہے، اس لیے وہ معمول کے کپڑے ہی پہنے رکھیں۔ اسی طرح خواتین کے لیے کسی خاص قسم کا جوتا پہننے کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ جس طرح کا جوتا پہننا چاہیں پہن سکتی ہیں البتہ چہرے کو اس طرح نہ ڈھکیں کہ کپڑ ا ان کے چہرے کولگے۔ خواتین بھی دو رکعت نماز نفل احرام کی نیت سے پڑھیں۔