احرام کی پابندیاں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
احرام کی پابندیاں
ممنوع کام:
• سر یا چہرہ ڈھانپنا ( مرد سر اور چہرہ نہیں ڈھانپ سکتا البتہ خواتین سر ڈھانپیں اور چہرے کا پردہ اس طرح کریں کہ چہرے کو کپڑا نہ لگے)
• سلا ہوا کپڑا پہننا (مَردوں کے لیے)
• جسم یا احرام کی چادروں کو خوشبو لگانا
• خوشبو دار تیل یا صابن لگانا
• بدن کے کسی بھی حصے کے بال کاٹنا یا مونڈنا
• ناخن کاٹنا
• بوس وکنار کرنا، شہوت سے ہاتھ لگانا، شہوت کی باتیں کرنا اور ہمبستری کرنا
• سر، جسم یا کپڑے کی جوں مارنا یا جوں مارنے کے لیے کپڑے کو دھوپ میں ڈالنا
• لڑائی جھگڑا، گالم گلوچ اور اس طرح کے دیگر گناہ کےکام کرنا
• مرد کے لیے ایسا جوتا پہننا جس سے پاؤں کی ابھری ہوئی ہڈی چھپ جائے (البتہ عورت ہرقسم کا جوتا پہن سکتی ہے)
• مرد کے لیے جرابیں پہننا منع ہے البتہ پاؤں کو چادر یا رومال سے ڈھانپنا جائز ہے۔
• خشکی کے جانور کا شکار کرنا یا شکاری کا تعاون کرنا
نوٹ: حدود حرم میں مُحْرِم اور غیر مُحْرِم دونوں کے لیے شکار کرنا جائز نہیں ہے البتہ حدودِ حرم کے باہر صرف غیر مُحْرِم کےلیے شکار جائز ہے۔
نوٹ: محرم کے لیے مرغی، بکری، اونٹ، گائے وغیرہ (یعنی گھریلو جانوروں) کا ذبح کرنا اور کھانا جائز ہے۔
مکروہ کام:
• بدن سے میل کچیل دورکرنا
• کپڑے یا تولیے سے منہ پونچھنا (صرف ہاتھوں سے منہ کو صاف کرلیاجائے)
• بغیر خوشبووالے صابن سے بدن دھونا
• خوشبوسونگھنا (بغیر ارادہ اگر ناک تک پہنچ جائے تو مکروہ نہیں)
• خوشبودار پھل اور پھول سونگھنا
• بالوں کو اتنی شدت سے کھجلانا کہ گرنے لگیں (آہستہ کھجلاناکہ بال نہ گریں جائز ہے)
• سراور ڈاڑھی کے بالوں میں کنگھی کرنا
• خوشبو دارکھانا (بغیر پکاہوا)کھانا۔ (البتہ پکاہوا خوشبودار کھانامکروہ نہیں)
جائز کام:
• تازگی کے حصول یا گردوغبار کو دور کرنے کے لیے غسل کرنا بشرطیکہ جسم سے میل کچیل دور نہ کرے
• عینک لگانا، چھتری استعمال کرنا جب کہ سرسے دوررہے۔
• آئینہ دیکھنا، مسواک کرنا، انگوٹھی پہننا، گھڑی پہننا
• عورت کے لیے دستانے پہننا (لیکن نہ پہننا افضل ہے اور مرد کے لیے جائز نہیں )
• احرام کی چادر پر بیلٹ باندھنا
• بغیر خوشبو ملا ہوا شربت پینا (خوشبو ملی شربت پینے سےبچنا چاہیے اگرچہ معمولی مقدار ہی کیوں نہ ہو ورنہ صدقہ واجب ہوگا)
• موذی جانوروں کومارنا (چاہے وہ حرم ہی میں ہوں مثلاً سانپ، بچھو، بھڑ، کھٹمل وغیرہ)