حج کا طریقہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
حج کا طریقہ
حج کے پانچ دن ہیں۔ 8 ذوالحجہ سے 12 ذوالحجہ تک۔ 7 ذوالحجہ کے دن احرامِ حج کی تیاری مکمل کر لیں۔ ناخن تراشیں، مونچھیں کاٹیں، غیر ضروری بال صاف کریں اور غسل کریں۔ آپ نے 8 ذو الحجہ کو منیٰ کے لیے روانہ ہونا ہے اور وہاں پانچ دن کا قیام ہو گا، اس کے لیے درج ذیل ضروری سامان ساتھ لے لیں:
٭ مسواک
٭ قربانی کا کوپن
٭ ایک عدد چٹائی یا دری
٭ ایک ہوا والا تکیہ
٭ کپڑوں کا ایک جوڑا
٭ ایک گرم چادر (حسب ضرورت)
٭ جائے نماز
٭ بسکٹ
٭ پانی کی بوتل (گلے میں لٹکانے والی)
٭ ضروری ادویات
٭ احرام کی زائد چادریں
٭ نزلہ زکام اور کھانسی کی دوا
٭ چھتری ایک عدد
٭ موبائل کا چارجر یا پاور بینک
یہ سب چیزیں ایک بیگ میں رکھ لیں اور بقیہ تمام سامان اپنی مکہ مکرمہ والی رہائش پر چھوڑ دیں۔
اب حج کے دنوں کے اعمال ہر دن کے اعتبار سے تحریر کیے جاتے ہیں۔