حج کا پہلا دن 8 ذوالحجہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
حج کا پہلا دن 8 ذوالحجہ
٭جس طریقے سے عمرہ کا احرام باندھا تھا اسی طریقے سے حج کا احرام باندھ لیں۔ ممکن ہو تو حرم شریف میں آئیں۔ یہاں آ کر مستحب یہ ہے کہ پہلے طواف کریں اور اس کے بعد احرام کے لیے دورکعت نفل پڑھیں۔ لیکن اگر طواف نہ کرسکیں تو احرام کی نیت سے دو رکعت نفل اداکریں۔ مکروہ وقت کی صورت میں نفل پڑھے بغیر احرام کی نیت کر کے تلبیہ کہیں۔ اگر حرم شریف میں آنا ممکن نہ ہو تو اپنی رہائش گاہ پر ہی احرام باندھ لیں۔
٭ حج کی نیت یوں کریں کہ ”اے اللہ! میں تیری رضا کے لیے حج کی نیت کرتاہوں، اس کو قبول فرما اور میرے لیے آسان فرما!“
پھر حج کے احرام کی نیت سے درمیانی آواز میں تین مرتبہ تلبیہ پڑھیں:
”لَبَّيْکَ اللّٰهُمَّ لَبَّيْکَ، لَبَّيْکَ لَا شَرِيْکَ لَکَ لَبَّيْکَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَا شَرِيْکَ لَکَ“
اب آپ پھر سے مُحرِم بن گئے اور احرام کی پابندیاں آپ پر عائد ہو گئیں۔
نوٹ: اگر آپ نے حج اِفْراد یا حج قِران کرنا ہے تو جو احرام ابتداء میں باندھا تھا وہی کافی ہے، نیااحرام باندھنے کی ضرورت نہیں۔ اسی احرام سے حج کی ادائیگی کریں۔
٭ طلوعِ آفتاب کےبعد منیٰ کی طرف روانہ ہوں۔ سواری پر سوار ہوتے، اترتے، صبح شام نمازوں کے بعد اور حاجیوں سے ملتے ہوئے کثرت سے تلبیہ پڑھیں۔ مرد بلند آواز سے اور عورتیں آہستہ آواز سے، تلبیہ جب بھی پڑھیں تو تین بار ہو۔ نیز اس دعاکو بھی مانگتے رہیں:
أَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رِضَاکَ والْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ غَضَبِکَ وَالنَّارِ.
٭ منی میں پانچ نمازیں پڑھنا مسنون ہے:
8 ذوالحجہ کی ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور 9 ذوا لحجہ کی فجر