حج کا پانچواں دن 12 ذوالحجہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
حج کا پانچواں دن 12 ذوالحجہ
آج کے دن بھی تینوں جمرات کی رمی کرنی ہے۔ اس کا طریقہ کار اور اوقات 11 ذوالحجہ کی رمی کی طرح ہیں۔
مسائل:
1: 12 ذوالحجہ کو غروبِ آفتاب سے پہلے منیٰ سے مکہ آنا چاہیں تو جائز ہے۔ اگر غروب منیٰ میں ہی ہو گیا تو اب آنا جائز تو ہے لیکن مکروہ ہے، تاہم دم وغیرہ لازم نہ ہو گا۔ اگر منیٰ میں ہی 13 ذوالحجہ کی صبح صادق ہوگئی تو اب منیٰ سے آنا جائز نہیں بلکہ 13 ذوالحجہ کی رمی کرنا واجب ہے، نہ کی تو دم لازم ہو گا۔
2: 13 ذوالحجہ کے دن رمی کا اصل وقت وہی ہے کہ زوال کے بعد کی جائے تاہم صبح صادق سے لے کر زوال سے پہلے پہلے کراہت کے ساتھ جائز ہے۔