حضرت تھانوی کامسلم لیگ کے نام خط:

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
حضرت تھانوی کامسلم لیگ کے نام خط:
بخدمت ارکان مسلم لیگ
نصرھم اللہ وانصرھم اللہ۔
السلام علیکم!
لیگ کے عزائم معلوم کر کے اس آیت پر عمل کی توفیق ہوئی:
قل بفضل اللہ وبرحمتہ فبذالک فلیفرحوا۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ عذر نہ ہوتا تو اس آیت پر عمل کرتا:
انفروا خفافا وثقالا۔
لیکن عذر کے سبب اس رخصت پر عمل کی اجازت مل گئی:
لیس علی الضعفاء ولا علی المرضیٰ ولا علی الذین لا یجدون ماینفقون۔
لیکن اس کے ساتھ ہی اس آیت کا شرف حاصل ہو گیا۔ اپنی دو کتابوں کا پتہ دیتا ہوں، جو ان شاء اللہ قیامت تک آنے والی نسلوں کے لیے پیام عمل ہے ایک ”حیٰوۃ المسلمین“ شخصی اصلاح کے لیے دوسری ”صیانۃ المسلمین“ جمہوری نظام کے لیے………نمائندہ وہ کام نہیں کر سکتا جو یہ کتابیں کرسکتی ہیں مگر شرط عمل ہے۔
جیسے اعلیٰ درجے کا ماء اللحم بوتلوں میں بھرا قیمتی ہے مگر نتیجہ خیز نہیں، یہ نفع اس وقت ظاہر ہوگا جب حلق سے اترے گا، ورنہ بدون عمل یہ سب کوششیں اس کا مصداق ہوں گی کہ نشستندو گفتند و برخاستند۔ باقی دعاء ہر حال میں خصوصا ان تاریخوں میں زیادہ اہتمام سے جاری رکھوں گا۔