خلاصۂِ کتاب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
خلاصۂِ کتاب
سوال: 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد اسلام کے تحفظ کے لیےکون سا راستہ اختیار کیا گیا؟
جواب: دینی مدارس و جامعات بنائے گئے۔
سوال: زیادہ مشہور مدارس کون سے ہیں صرف دو کے نام بتائیں؟
جواب: دارالعلوم دیوبند اور مظاہر العلوم سہارنپور
سوال: پاکستان کا ابتدائی تصورسب سے پہلے کس عالم دین نے پیش کیا؟
جواب: جون 1928ء میں حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ۔
سوال: عوام الناس میں اس تصور کو سب سے پہلے کس نے اجاگر کیا۔
جواب: 29دسمبر الٰہ آباد میں علامہ محمد اقبال مرحوم نے ۔
سوال: تحریک آزادی پاکستان میں کون سانعرہ لگایا گیا؟
جواب: پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ
سوال: قائد اعظم پاکستان کو کیسا دیکھنا چاہتے تھے؟
جواب: ایک ایسی اسلامی ریاست جہاں قرآن و سنت کا نظام عملاً نافذ ہو۔
سوال: قائد اعظم نے اپنا جنازہ پڑھانے کی وصیت میں کیا کہا؟
جواب: میرا جنازہ علامہ شبیر احمد عثمانی پڑھائیں۔
سوال: قائد اعظم کے جنازے پر کس عالم دین نے تقریر کی اور کیا کہا؟
جواب: علامہ شبیر احمد عثمانی نے ۔ قائد اعظم کی خدمات کو سراہا اور پاکستان کے مقصد آزادی پر قائد اعظم کے نظریات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔
سوال: قائد اعظم کو وطن واپسی کے لیے کس نے خطوط لکھے ؟
جواب: علامہ محمد اقبال مرحوم
سوال: کیا علامہ اقبال مرحوم علماء سے نفرت کرتے تھے؟
جواب: نہیں !بالکل نہیں۔ بلکہ ان سے بے پناہ دلی عقیدت رکھتے تھے۔
سوال: کیا علامہ اقبال کے نظریات لبرل قسم کے تھے ؟
جواب: نہیں بلکہ وہ خالص اسلامی افکار کے حامل تھے۔
سوال: قرارداد پاکستان کب پیش کی گئی؟
جواب: 23 مارچ 1940 ء کو اقبال پارک لاہور میں جس میں دوقومی نظریہ پر اتفاق رائے کیا گیا۔
سوال: قرارداد پاکستان کے موقع پر قائد اعظم نے صدارتی خطاب میں کیا کہا؟
جواب: ہندوؤں اور مسلمانوں کا تعلق دو مختلف فلسفوں، سماجی رسوم اور ادبی روایات سے ہے۔ ان کا تعلق دو مختلف تہذیبوں سے ہے جو بنیادی طور پر متصادم نظریات و تصورات پر مبنی ہیں۔
سوال: پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں کون سا ملک بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہا ہے ۔
جواب: ہندوستان
سوال: پاکستان اور بھارت کے مابین آبی معاہدہ کب ہوا ،کتنے دفعات پر مشتمل تھا؟
جواب: 19ستمبر 1960ءکو سندھ طاس معاہدہ ہوا ، جوکہ 11دفعات پر مشتمل تھا۔
سوال: اس معاہدہ کی خلاف ورزی کون سا ملک کر رہا ہے ۔
جواب: بھارت
سوال: پاکستان کو چلانے والے ادارے کون سے ہیں ؟
جواب: پارلیمنٹ ، سینٹ ، مقننہ ، عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے۔
سوال: پاکستان کو بچانے والے ادارے کون سے ہیں؟
جواب: افواج پاکستان اور حساس خفیہ ادارے ۔ جیسے ISI وغیرہ
سوال: کس عالم دین نے مسلم لیگ کو قومی و سیاسی استقلال کے لیے سفینہ نجات قرار دیا؟
جواب: علامہ شبیر احمد عثمانی
سوال: قیام پاکستان کے وقت سرحد اور سلہٹ )بنگال( ریفرنڈم میں کون سے دو علماء نے پاکستان میں شمولیت کے لیے پر وہاں کے لوگوں میں سیاسی شعور پیدا کیا؟
جواب: سرحد میں علامہ شبیر احمد عثمانی اور سلہٹ میں علامہ ظفر احمد عثمانی ۔
سوال: پاکستان کب معرض وجود میں آیا؟
جواب: 27 رمضان المبارک 14 اگست 1947ء
سوال: پاکستان میں اسلامی آئین سازی کے لیے کون سی جماعت بنائی گئی؟
جواب: مجلس العلماء
سوال: دستوریہ پاکستان کے پہلے صدر کا نام کیا ہے ؟
جواب: قائد اعظم محمد علی جناح
سوال: قرارداد مقاصد کب اور کس نے پیش کی؟
جواب: 7 مارچ 1949ء کو وزیر اعظم لیاقت علی خان نے پیش کی۔
سوال: قرارداد مقاصد کب منظور کی گئی؟
جواب: 12 مارچ 1949ء کو مجلس دستور ساز پاکستان نے وزیر اعظم پاکستان کی پیش کردہ تجویز قرارداد مقاصد منظور کی۔
سوال: تعلیمات اسلامی بورڈ کس کی تجویز پر عمل میں لایا گیا؟
جواب: علامہ شبیر احمد عثمانی
سوال: اسلامی آئینی بل کے بارے میجر اسکندر مرزا کے اشکالات کس عالم دین نے ختم کیے ؟
جواب: قاری محمد طیب قاسمی
سوال: اسلامی آئینی بل پر میجر اسکندر مرزا نے کس تاریخ کو دستخظ کیے؟
جواب: 2مارچ 1956ء
سوال: اس موقع پر سب سے پہلے قوم کو کس عالم دین نے خوشخبری سنائی؟
جواب: ریڈیو پاکستان پر مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع دیوبندی نے
سوال: ریاستی استحکام میں امن کی حیثیت کس درجہ کی ہے ؟
جواب: بنیادی
سوال: یوم دفاع پاکستان کس دن کو قرار دیا جاتا ہے ؟
جواب: 6 ستمبر 1965ء
سوال: یوم تکبیر کس دن کو قرار دیا جاتا ہے ؟
جواب: 28 مئی 1998ء کو جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔
سوال: 7 ستمبر 1974ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ اور سینٹ نے کون سا تاریخی کارنامہ سرانجام دیا؟
جواب: قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا ۔
سوال : آزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کو کب کافر قرار دیا گیا؟
جواب: 6 فروری 2018ء کو آزاد کشمیر اسمبلی اور کونسل نے مشترکہ طور پر قادیانیوں کو کافر قرار دیا ۔
سوال: یوم آزادی کے موقع پر کیا کرنا چاہیے؟
جواب: اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اپنے مکانات ، دفاتر اور اداروں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان کے سالمیت و استحکام کے لیے دعاگو رہنا چاہیے ۔
کتابیات
مطالعہ پاکستان بی۔ اےلازمی، علامہ اقبال یونیورسٹی
تعمیر پاکستان از منشی عبدالرحمان
حکیم الامت از عبدالماجد دریا بادی
خاتمہ السوانح از عزیز الحسن مجذوب
روئیداد از مولانا شبیر علی تھانوی
مقدمہ حیات امداد از انوار الحسن شیر کوٹی
افادات اشرفیہ در مسائل سیاسیہ از مفتی محمد شفیع
مجالس حکیم الامت از مفتی محمد شفیع
نیشنل آرکائیو اسلام آباد پاکستان قائد اعظم پیپر
قائداعظم کا مذہب و عقیدہ از منشی عبدالرحمن
تصور پاکستان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
دی گریٹ لیڈر از منیر احمد
میری آخری منزل از جنرل اکبر
قائد اعظم کی تقاریراز خورشید یوسفی
پاکستان میری محبت از ڈاکٹر صفدر محمود
اقبال کے حضوراز سید نذیر نیازی
علماءدیوبند کا مسلک از قاری محمد طیب قاسمی
مقالات اقبال از سید عبد الواحد معینی
انوار اقبال از بشیر احمد ڈار
اقبال نامہ از شیخ عطاء اللہ
حیات محمد علی جناح
ہفت روزہ انقلاب، لاہور)اخبار(
عصر جدید ،کلکتہ)اخبار(
منشور ،دہلی)اخبار(
زمیندار، لاہور )اخبار(
خطبات عثمانی مرتب پروفیسر انوار الحسن شیر کوٹی
ہمارا پاکستان خطبہ صدارت از شبیر احمد عثمانی
• Speeches and Statements of Iqbal • Letters of Iqbal to Jinnah