عقیدہ 3

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 3:
متن:
وَلَا شَىْءَ يُعْجِزُهُ.
ترجمہ: کوئی چیز اسے عاجز کرنے والی نہیں۔
شرح:
یعنی کوئی چیز ایسی نہیں جو اللہ کے ارادے میں رکاوٹ بن جائے کہ اللہ تعالیٰ کوئی کام کرنا چاہے اور کوئی چیز حائل ہو جائے اور وہ کام نہ کرنے دے۔ اسی طرح کوئی چیز ایسی بھی نہیں کہ اللہ تعالیٰ چاہیں کہ یہ کام نہ ہو لیکن وہ چیز اس کام کو کر دے ۔ اللہ تعالیٰ قادر مطلق ذات ہے، کوئی چیز اس کی قدرت میں حائل نہیں ہو سکتی۔
 ﴿وَاللّهُ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴾.
(آل عمران: 29)
ترجمہ: اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔
 ﴿وَكَانَ اللّهُ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ مُقْتَدِرًا﴾.
(الکہف: 45)
ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔
 ﴿وَمَا كَانَ اللہُ لِيُعْجِزَہٗ مِنْ شَيْءٍ فِي السَّمٰوٰتِ وَلَا فِي الْاَرْضِ اِنَّہٗ كَانَ عَلِيْمًا قَدِيْرًا﴾.
(الفاطر: 44)
ترجمہ :اوراللہ تعالیٰ ایسا نہیں ہے کہ آسمانوں یا زمین کی کوئی چیز اسے عاجز کر سکے، بیشک وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے اور (ہر چیز پر) قادر ہے۔