عقیدہ 4

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 4:
متن:
وَلَا إِلٰهَ غَيْرُهُ.
ترجمہ: اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔
شرح:
اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور
”إلٰہ“
بننے کے لائق نہیں کیونکہ کسی میں ایسی طاقت اور قدرت نہیں جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ حقیقۃً
”إلٰہ“
ہونا الگ ہے اور لوگوں کا اپنے اپنے
”إلٰہ“
گھڑ لینا الگ ہے ۔
ترجمہ: وہ قدیم ہے بغیر ابتداء کے اور ہمیشہ رہے گابغیر انتہاء کے۔
 ﴿ شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ وَاُولُوا الْعِلْمِ قَاۗىِٕمًۢا بِالْقِسْطِ﴾
(آل عمران: 18)
ترجمہ: اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتے ہیں اور فرشتے اور اہل علم بھی کہ اس (اللہ) کے سوا کوئی معبود نہیں جس نے انصاف کے ساتھ نظام عالم کو سنبھالا ہوا ہے۔
 ﴿اِنَّ اِلٰہَكُمْ لَوَاحِدٌ﴾
(الصافات: 4)
ترجمہ : بے شک تمہارا معبود ایک ہی ہے ۔