عقیدہ 9

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 9:
متن
وَلَا يُشْبِهُ الْأَنَامَ
ترجمہ: وہ انسانوں کے مشابہ نہیں۔
شرح
انسان دیکھنے میں آنکھ کا ، بولنے میں زبان کا ، سننے میں کان کا ، موجود ہونے میں جسم وغیرہ کا محتاج ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا معاملہ یوں نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ دیکھتے ہیں لیکن آنکھ کے محتاج نہیں، سنتے ہیں لیکن کان کے محتاج نہیں، موجود ہیں لیکن جسم اور اعضائے جسم کے محتاج نہیں ۔ واضح رہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی ذات کے لیے ید ، وجہ ، عین ، ساق وغیرہ کلمات استعمال ہوئے ہیں تو ان سے مراد اعضاء نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں جن کا معنی اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے۔ مزید تفصیل بندہ کی مرتب کردہ فائل القواعد فی العقائد میں ملاحظہ فرمائیں۔