عقیدہ 17

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 17:
متن:
ذٰلِكَ بِأَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ وَكُلُّ شَىْءٍ إِلَيْهِ فَقِيْرٌ وَكُلُّ أَمْرٍ عَلَيْهِ يَسِيْرٌ لَا يَحْتَاجُ إِلٰى شَىْءٍ ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَىْءٌ وَّهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ﴾
ترجمہ: اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے، ہر چیز اس کی محتاج ہے اور ہر کام اس کے لیے آسان ہے، وہ کسی چیز کا بھی محتاج نہیں (کیو نکہ خود اسی کا فرمان ہے کہ) کوئی چیز اس کی مثل نہیں اور وہی ہے جو ہر بات سنتا ہے، سب کچھ دیکھتا ہے۔
شرح:
امام طحاوی علیہ الرحمۃ یہاں سے مذکورہ عقائد کی دلیل بیان فرما رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات کے ساتھ ہمیشہ سے متصف ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور تمام امور اس کے لیے آسان ہیں۔ قادر ذات اپنی صفات کے ساتھ متصف ہونے کے لیے مخلوق کی پیدائش کی محتاج نہیں ہوتی بلکہ قادر مطلق ہونے کا تقاضا یہ ہے کہ مخلوق کی احتیاجی کے بغیر وہ اپنی صفات سے متصف رہے۔ ایک دلیل یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ مخلوق کی مشابہت سے پاک ہے۔ مخلوق اپنی ذات اور صفات میں غیر کی محتاج ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ مخلوق کے مشابہ نہیں اس لیےاپنی ذات اور صفات میں غیر کے وجود کا محتاج نہیں ۔ ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات مخلوق کے وجود اور پیدائش سے پہلے ثابت تھیں ۔