عقیدہ 19

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
عقیدہ 19:
متن:
وَقَدَّرَ لَهُمْ أَقْدَارًا
ترجمہ: اور ان مخلوقات کے لیے کچھ چیزیں مقرر فرمائیں۔
شرح:
انسان کو پیدا فرمایا تو اس کی جسمانی ساخت سر، دھڑ، ہاتھ ، پاؤں وغیرہ ،اسی طرح رزق ، عزت ، ذلت، بلندی، پستی جیسی چیزوں کو مقرر فرمایا۔ نیز مخلوقات کو جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائیں اور ان کی مقدار بھی اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ کتنی مقدار میں پیدا کرنی ہیں۔ اس لیے اس نے مخلوقات کےلیے اشیاء کو ناپ تول کر پیدا فرمایا ۔
 ﴿اِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ﴾.
(القمر : 49 )
ترجمہ : ہم نے ہر چیز کو ناپ تول کر پیدا فرمایا ہے ۔