عقیدہ 24

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 24:
متن:
يَهْدِيْ مَنْ يَشَآءُ وَيَعْصِمُ وَيُعَافِيْ مَنْ يَشَآءُ فَضْلًاوَيُضِلُّ مَنْ يَشَآءُ وَيَخْذُلُ وَيَبْتَلِيْ عَدْلًا.
ترجمہ: اللہ تعالیٰ جسے چاہے اسے اپنے فضل و کرم سے ہدایت دیتا ہے، اس کی حفاظت کرتا ہے اور اس کو عافیت عطا فرماتا ہے اور جسے چاہے اپنے قانونِ عدل سے گمراہ کرتا ہے، رسوا کرتا ہے اور آزمائش میں مبتلا کرتا ہے۔
شرح:
اللہ تعالیٰ جب کسی کو ہدایت عطا فرماتے ہیں یا کسی کو گناہوں سے بچاتے ہیں یا کسی کو مصیبت سے بچا کر عافیت عطا فرماتے ہیں تو اس کی وجہ یہ نہیں ہوتی یہ بندے کا حق تھا بلکہ یہ محض اللہ تعالیٰ کا کرم و فضل ہوتا ہے۔ اسی طرح جب کسی بندے کوگمراہ کرتے ، رسوا کرتے یا آزمائش میں مبتلا فرماتے ہیں تو اس کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کو گمراہ اور رسوا کرنے پر خوش ہوتے ہیں بلکہ ایسا اس لیے کرتے ہیں اس بندے نے اسباب گمراہی اور اسباب رسوائی اختیار کیے ہوتے ہیں ، یہ اللہ تعالیٰ کا عدل اور قانون ہے ۔