عقیدہ 27

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 27:
متن:
لَا رَادَّ لِقَضَائِهٖ وَلَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ وَلَا غَالِبَ لِأَمْرِهٖ.
ترجمہ: کوئی اللہ تعالیٰ کے فیصلے کو مسترد نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس کے فیصلے کو چھوڑ کر اپنا فیصلہ نافذ کر سکتا ہے اور اس کے فیصلے پر کوئی غالب آنے والا بھی نہیں (کہ فیصلے کو بدل سکے)
شرح:
اللہ تعالیٰ کی ذات قادر مطلق ہے اور تمام مخلوقات پر غالب ہے، اس لیے کوئی مخلوق اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتی ۔
 ﴿وَاللہُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِہٖ وَہُوَسَرِيْعُ الْحِسَابِ﴾.
ترجمہ: اللہ تعالیٰ ہی سب فیصلے کرتا ہے، کوئی اس کے فیصلوں کو توڑنے والا نہیں ہے اور وہ جلد حساب لینے والا ہے ۔
 ﴿مَا يَفْتَحِ اللہُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَۃٍ فَلَا مُمْسِكَ لَہَاوَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَہٗ مِنْۢ بَعْدِہٖ﴾.
ترجمہ : اللہ جس رحمت کا دروازہ بھی لوگوں کے لیے کھول دے تو اسے روکنے والا کوئی نہیں اور جسے وہ بند فرما دے تو اسے کھولنے والا کوئی نہیں۔