عقیدہ 38

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
تنزیہ باری تعالیٰ
عقیدہ 38:
متن:
وَتَعَالٰى عَنِ الْحُدُوْدِ وَالْغَايَاتِ وَالْأَرْكَانِ وَالْأَعْضَاءِ وَالْأَدَوَاتِ لَا تَحْوِيْهِ الْجِهَاتُ السِّتُّ كَسَائِرِ الْمُبْتَدَعَاتِ.
ترجمہ: اللہ تعالیٰ کناروں، انتہاؤں، اجزاء، جسمانی اعضاء اور آلات و اسباب سے پاک ہے، جہاتِ ستہ اسے گھیر نہیں سکتیں جس طرح تمام مخلوقات کو گھیرے ہوئے ہیں۔
شرح:
جسم کی انتہاء کا نام سطح ہے،سطح کی انتہاء کا نام خط ہے اور خط کی انتہاء کا نام نقطہ ہے۔ یہ جسم کے متعلقات ہیں اور اللہ تعالیٰ جسم سے پاک ہے، اس لیے حدود ، کناروں، اعضاء وغیرہ سے بھی پاک ہے ۔