عقیدہ 43

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
علمِ الٰہی
عقیدہ 43:
متن:
وَقَدْ عَلِمَ اللهُ تَعَالٰى فِيْمَا لَمْ يَزَلْ عَدَدَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَعَدَدَ مَنْ يَدْخُلُ النَّارَ جُمْلَةً وَاحِدَةً فَلَا يُزَادُ فِيْ ذٰلِكَ الْعَدَدِ وَلَا يَنْقُصُ مِنْهُ.
ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ کو ازل سے ہی ان لوگوں کی تعداد کا علم ہے جنہوں میں جنت میں جانا ہے اور ان لوگوں کی تعداد کا بھی علم ہے جو جہنم رسید ہوں گے۔ جو تعداد اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اس میں نہ کوئی اضافہ ہو گا اور نہ ہی کوئی کمی ہو گی۔
شرح:
یعنی یہ بات اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے کہ کون اپنے اختیار سے نیک عمل کرے گا اور جنت جائے گا اور کون اپنے اختیار سے برے اعمال کرے گا اور جہنم میں جائے گا۔ اہل جنت اور اہل جہنم کی جوتعداد اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اس میں نہ کمی ہو سکتی ہے اور نہ زیادتی ۔