عقیدہ 72

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
اطاعتِ اُولی الاَمْر
عقیدہ 72:
متن:
وَلَا نَرَى الْخُرُوْجَ عَلٰى أَئِمَّتِنَا وَوُلَاةِ أُمُوْرِنَا وَإِنْ جَارُوْا وَلَا نَدْعُو عَلَيْهِمْ وَلَا نَنْزِعُ يَدًا مِنْ طَاعَتِهِمْ وَنَرَىٰ طَاعَتَهُمْ مِنْ طَاعَةِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَرِيْضَةً مَا لَمْ يَأمُرُوْا بِمَعْصِيَةٍ وَنَدْعُوْ لَهُمْ بِالصَّلَاحِ وَالْمُعَافَاةِ.
ترجمہ: ہم اپنے امام اور حکمران وقت کے خلاف بغاوت کو درست نہیں سمجھتے چاہے وہ ظلم کریں ، نہ ان کے بارے میں بد دعا کرتے ہیں، نہ ان کی اطاعت کو چھوڑتے ہیں۔ جب تک وہ ہمیں کسی معصیت کا حکم نہ دیں اس وقت تک ان کی اطاعت کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت سمجھتے ہیں اور ان کے لیے اللہ سے اصلاح اور معافی کی دعا کرتے رہیں گے۔
شرح:
دو باتوں میں فرق کرنا بہت ضروری ہے۔ ایک حکمران خود فاسق ہے لیکن حکم شریعت کے مطابق دے رہا ہے تو اس کی بات کو ماننا ضروری ہے اور ایک حکمران خود نیک ہے لیکن رعایا کو خلاف شریعت حکم دے رہا ہے تو اب اس کی بات ماننا جائز نہیں کیونکہ
لَا طَاعَۃَ لِمَخْلُوْقٍ فِی مَعْصِیَۃِ الْخَالِقِ․
فاسق حکمران کے عملِ فسق کی نہیں بلکہ اس کے حکمِ صالح کی اطاعت کی جاتی ہے۔