عقیدہ 76

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
موزوں پر مسح
عقیدہ 76:
متن:
وَنَرَى الْمَسْحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ فِي السَّفَرِ وَالْحَضَرِ كَمَا جَاءَ فِي الْأَثَرِ.
ترجمہ: ہم سفر و حضر میں موزوں پر مسح کرنے کو جائز سمجھتے ہیں ، جیسا کہ حدیث پاک میں اس کا بیان ہے۔
شرح:
امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے مذہب اھل السنۃ والجماعۃ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے جواب دیا:
أَنْ تُفَضِّلَ الشَّيْخَيْنِ وَتُحِبَّ الْخَتَنَيْنِ وَتَرَى الْمَسْحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
(البحر الرائق: ج1ص 288 کتاب الطہارۃ باب المسح علی الخفین)
ترجمہ: شیخین (حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما) کی فضیلت کا قائل ہونا، ختنین ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں داماد) سے محبت کرنا اور موزوں پر مسح کو جائز سمجھنا اھل السنۃ والجماعۃ کی علامت ہے۔