عقیدہ 78

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
کراماً کاتبین
عقیدہ 78:
متن:
وَنُؤْمِنُ بِالْكِرَامِ الْكَاتِبِيْنَ فَإِنَّ اللهَ قَدْ جَعَلَهُمْ عَلَيْنَا حَافِظِيْنَ
ترجمہ: ہم کراماً کاتبین پر ایمان رکھتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ان کو ہم پر نگران مقرر کیا ہے۔
شرح:
یہ دو فرشتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے ساتھ مقرر کیے ہیں۔ ایک دائیں کندھے پہ اور دوسرا بائیں پہ اور انسان کی نیکیاں اور برائیاں لکھتے رہتے ہیں۔
﴿وَاِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَ ؁كِرَامًا كَاتِبِيْنَ ؁ يَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ؁﴾
(الانفطار: 10 تا 12)
ترجمہ: تم پر کچھ نگران (فرشتے) مقرر ہیں یعنی کراماً کاتبین، تم جو کچھ کرتے ہو اسے وہ جانتے ہیں۔