عقیدہ 90

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
:
متن:
وَاللهُ تَعَالٰى يَسْتَجِيْبُ الدَّعْوَاتِ وَيِقْضِي الْحَاجَاتِ․
ترجمہ: اللہ تعالیٰ لوگوں کی دعاؤں کو قبول فرماتے ہیں اور ان کی ضرورتیں پوری فرماتے ہیں۔
شرح:
جب بندہ دعا میں اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز مانگتا ہے تو کبھی اللہ تعالیٰ بعینہ وہی چیز عطا فرماتے ہیں، کبھی اس مطلوبہ چیز کے بجائے بندے پر آنے والی مصیبت کو دور فرما دیتے ہیں اور کبھی اس کا اجر ذخیرہ فرما لیتے ہیں اور آخرت میں عطا کریں گے۔ اس لیے دعاؤں کا خوب اہتمام کرنا چاہیے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَنْ لَمْ يَسْأَلِ اللّهَ يَغْضَبْ عَلَيْهِ․
(سنن الترمذی: ج2 ص175 ابواب الدعوات)
ترجمہ: جو بندہ اللہ تعالیٰ سے نہیں مانگتا تو اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو جاتے ہیں۔