عقیدہ 91

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 91:
متن:
وَيَمْلِكُ كُلَّ شَىْءٍ وَلَا يَمْلِكُهٗ شَىْءٌ وَلَا غِنًى عَنِ اللهِ تَعَالٰى طَرْفَةَ عَيْنٍ وَمَنِ اسْتَغْنٰى عَنِ اللهِ طَرْفَةَ عَيْنٍ فَقَدْ كَفَرَ وَصَارَ مِنْ أَهْلِ الْحَيْنِ.
ترجمہ: اللہ تعالیٰ ہر چیز کے مالک ہیں اور اللہ کا کوئی مالک نہیں۔ پلک جھپکنے کے برابر بھی کوئی شخص اللہ سے مستغنی نہیں ہو سکتا۔ جو شخص پلک جھپکنے کے برابر خود کو اللہ سے مستغنی سمجھے وہ کافر ہے اور گناہ گار ہے۔
شرح:
اللہ تعالیٰ ہر چیز کا مالک ہے۔ اسے اختیارات کلی حاصل ہیں۔جسے چاہے عطا فرمائے، جسے چاہے محروم رکھے، جسے چاہے بادشاہ بنا دے اور جسے چاہے فقیر بنا دے۔ اسے سب اختیار ہے لیکن بندہ اپنے تمام کاموں میں اللہ تعالیٰ کا محتاج ہے اور لمحہ بھر کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے بے نیاز نہیں ہو سکتا۔
 ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاۗءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاۗءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاۗءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاۗءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴾
(آل عمران: 26)
ترجمہ: کہہ دیجیے کہ اے اللہ! اے اقتدار کے مالک! تو جس کو چاہتا ہے حکومت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے حکومت چھین لیتا ہے، جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے رسوا کر دیتا ہے۔ تمام تر بھلائیاں تیرے قبضہ قدرت میں ہیں، یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے۔
 مزید ارشاد ہے:
﴿يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَاۗءُ اِلَى اللهِ وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ﴾
(فاطر: 15)
ترجمہ: اے لوگو! تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ بے نیاز اور ہر تعریف کا مستحق ہے۔