عرض مؤلف

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
 
عرض مؤلف
ہرمذہب میں عقائد کی حیثیت مرکزی رہی ہے اسی پر تمام ادیان کے افراد اپنی کامیابی سمجھتے ہیں اسلام نے بھی عقائد کی درستگی پر بہت زور دیا ہے ہمارے علمائے کرام نے اصلاح عقائد پر جو محنت فرمائی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے حقیقت بھی یہی ہے کہ اگر کوئی شخص ساری عمر اچھے اعمال کرتا رہے لیکن اس کے عقائد یا ان میں سے کوئی ایک عقیدہ بھی درست نہ ہو تو روز قیامت اس کے سارے اعمال غارت ہو جائیں گے ۔
ہماری جماعت " عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت " کی اولین کوشش یہی ہے کہ امت مسلمہ کو صحیح عقائد سے روشناس کرایا جائے اور ہمارے اس راستے میں اہل باطل کی جو روکاوٹیں آتی ہیں ہم بحمد اللہ ان کو ہٹانے کی ہمت بھی رکھتے ہیں اسی سلسلہ میں بندہ نے ایک کتابچہ بنام" عقائد اہل السنۃ والجماعۃ" ترتیب دیا ہے جس پر اکابر اہل السنۃ والجماعۃ کی تصدیقات ثبت تھیں وہ چونکہ بالکل مختصر تھا اس لیے اس میں چند ایک عقائد کا مزید اضافہ کر کے آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔
والسلام
محمد الیاس گھمن
امیر مرکزیہ :عالمی اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ