2010

تاجو بہن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تاجو بہن
محمد کلیم اللہ
مراد اپنی بوڑھی ماں کی دعائیں لے کر گھرسے پردیس کو روانہ ہوتا ہے چند دن گزرتے ہیں کہ مراد”بامراد“ہوجاتاہے یعنی ڈھیر ساری دولت اکٹھی کرلیتا ہے اور اپنی بوڑھی ماں کو ایک چٹھی (خط)روانہ کرتا ہے :”ماں!میں نے کافی ساری دولت اکھٹی کرلی ہے اور تیرے لیے تین سوٹ کچھ زیورات وغیرہ لے کرگھرآرہاہوں۔ہاں! راستے میں تاجو بہن کے گھر رات گزاروںگا۔“
فقط....مراد
مراد نے پردیس جاکرجوتیوں کی دکان لگالی ،صبح وشام خوب محنت اور جاں کوشی سے پیسے اکھٹے کرنا شروع کیے۔دس پندرہ دن گزرے کہ مراد کی جیب میں اتنے پیسے آگئے جن سے وہ اپنی بوڑھی ماں کے ارمان پورے کرسکتاتھا۔ماں کو خط لکھ کر مراد” تاجو بہن“ کے گھر آجاتاہے۔
Read more ...

ہمارا راستہ ہماری منزل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا راستہ ہماری منزل
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آج ہماری زندگی میں پھر ایک بار14اگست کادن آرہا ہے۔ اس سے ہماری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔63سال پہلے اس ملک کوجب حاصل کیا جارہا تھا تو اس کامطلب یہ قرارپایا تھا : ”لاالہ الااللہ“آسان لفظوں میںآپ اسے” اسلام کی بالادستی“ کہہ سکتے ہیں۔
اس کی خاطر کتنی قربانیاں دی گئیں۔اس کاتصور کرتے ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ہرطرف ہندووں بلوائیوں کاشورشرابہ ،قتل وغارت، عصمت دری، لوٹ مار، جنگ وجدل، مسلمانوں کے لاشے گر رہے تھے۔
قارئین!ذرا چشم ِتصورکوواکیجئے۔ ماﺅں سے ان کے دودھ پیتے بچے چھین کرموت کے گھاٹ اتارے جارہے ہیں۔ بہادر نوجوان اس ملک....جس میں ہم بستے ہیں....کوحاصل کرنے کے لیے تن من دھن کی بازی لگا رہے ہیں۔
Read more ...

روحانی علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
بے روزگاری:
جو نفس بھی اس دنیا میں آتا ہے وہ اپنے مقدر کا لکھا ساتھ لے کر آتا ہے پوری کائنات کی تمام مخلوقات کو جس ذات نے پیدا کیا ہے اسی نے ان تمام مخلوقات کے رزق کا ذمہ بھی لیا ہے۔
ارشاد ربانی ہے۔
وما من دابة فی الارض الا علی اللہ رزقھا
۔
”اس زمین پر حرکت کرنے والے ہر جاندار کا رزق اللہ کے ذمے ہے۔ “
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
ام خدیجہ'چک گلاں
اجزائ:
گوشت گائے کا:ایک کلو باسمتی چاول: تین پاوکچا پپیتا:2چمچ دہی:ایک پاو
سفیدمرچ پسی ہوئی:1 چمچ تیز پات:1 عدد،لونگ:4 عدد،دارچینی:2 عدد آئل: ایک پاو
ہری مرچ:4 عدد باریک کٹی ہوئی ہرا دھینا اور پودینہ: تھوڑا سا باریک کٹا ہوا ٹماٹر: 2 عدد خشخاش پسی ہوئی:1 چمچ سرخ مرچ پسی ہوئی:2 چمچ جائفل پسی ہوئی:1/4 چمچ
جاوتری پسی ہوئی:چٹکی بھر ادرک لہسن کا پیسٹ:2 چمچ نمک:ایک کھانے کا چمچ
Read more ...

خواب اور ان کی تعبیر

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
خواب اور ان کی تعبیر
مولانا عابد جمشید
مولانا صاحب:
میں اکثر ڈراﺅنے خواب دیکھتی ہوں ایک مہینے میں کم از کم تین سے چار مرتبہ مجھے کوئی نہ کوئی خوفناک خواب ضرور دکھائی دیتا ہے۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ کوئی مجھے قتل کر رہا ہے کبھی یوں نظر آتا ہے کہ کوئی مجھے بہت زیادہ مار رہا ہے۔ کبھی کوئی خوفناک صورتحال نظر آتی ہے اور کبھی دباﺅ سا محسوس ہوتا ہے۔ میں بہت پریشان رہتی ہوں کئی لوگوں سے ذکر بھی کیا لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ گذشتہ ماہ سکول میں ایک کلاس فیلو نے آپ کا رسالہ پڑھنے کے لئے دیا۔ خواب اور ان کی تعبیر والا صفحہ پڑھا تو ذہن سے بوجھ ہٹتا ہوا محسوس ہوا۔
آپ سے گذارش ہے کہ میرے ڈراﺅنے خوابوں کی تعبیر بتائیں اور کوئی ایسا ورد بتائیں
Read more ...