2010

اہل سنت کی نشانیاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اہل سنت کی نشانیاں
مولانا عابد جمشید
بندہ اپنے اوصاف سمیت مخلوق ہے:
امام اعظم ابوحنیفہ aنے مرض الوفات میں اپنے شاگردوں اورمتعلقین کوجمع کرکے جونصیحتیں کی تھیں اوراہل سنت کی جونشانیاں بتاکران پرسختی سے کاربند رہنے کاحکم دیاتھا ان میں سے ساتویں علامت یہ ہے کہ اہل السنت والجماعت کاعقیدہ ہے کہ انسان اپنے تمام اوصاف و کمالات اور فضائل ورزائل سمیت اللہ کی مخلوق ہے بندہ کی تمام صفات اوراعمال بھی اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ ہیں ۔ اس کی عقلی دلیل یہ ہے کہ ان تمام صفات اور اعمال بھی اللہ کے پیداکردہ ہیں ۔ اس کی عقلی دلیل یہ ہے کہ ان تمام اعمال وافعال کوبجالانے والاانسان مخلوق اورحادث (Temporary)ہے تویہ اعمال وافعال بطریق اولیٰ مخلوق ہوں گے۔
اللہ کاارشادگرامی ہے
Read more ...

والدین کی رضا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
والدین کی رضا
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
دیہاتی علاقے میں بوڑھے ماں باپ تھے، اللہ نے بڑھاپے میں ان کواولاد عطا کر دی بچے کوانہوں نے پڑھایا،بچہ ذ ہین تھا،حتی کہ وہ بچہ پڑھ لکھ کرانجینئر بن گیا۔اب جب وہ انجینئر بنا تو شہرکے اندراس کوبڑی اچھی نوکری مل گئی،کوٹھی مل گئی، کارمل گئی۔ اس نے ماں باپ کوکہا،جی آئیں ! میرے ساتھ شہرمیں آئیں ۔
ماں باپ چونکہ دیہات میں رہنے کے عادی تھے، رشتے داریاں وہیں تھیں اورآزادفضاتھی اوروہ اس ماحول میں ایڈجسٹ ہوچکے تھے۔ وہ کچھ د ن توشہر میں رہے لیکن رشتہ داروں کی خوشی غمی میں باربار گاﺅں جانا پڑتاتھا۔توماں باپ نے کہاکہ بیٹے!ہم سے بار باریہ سفر نہیں ہوتے، ہمیں آپ وہیں دیہات میں رہنے دو
Read more ...

ہماری مائیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہماری مائیں
ام محمد رانا
ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا
نام ونسب: اصلی نام زینب تھا لیکن چونکہ وہ جنگ خیبر میں خاص آنحضرتe کے حصہ میں آئی تھیں اور عرب میں غنیمت کے ایسے مال کوجو امام یابادشاہ کے لیے خاص ہو صفیہ کہاجاتاتھا اس لیے وہ بھی صفیہ کے نام سے مشہور ہوگئیں یہ زرقانی کی روایت ہے۔
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا وہ خوش نصیب ام المومنین ہیں جن کو باپ اور ماں دونوں کی طرف سے اعلی نسب کی سعادت حاصل ہے۔باپ کانام حیی بن اخطب تھاجو قبیلہ بنونضیر کاسردارتھا۔اور حضرت ہارون علیہ السلام کی نسل میں شمارہوتاتھا۔ماں جس کا نام ضرد تھاسموال رئیس قریضہ کی بیٹی تھی۔اور یہ دونوں خاندان (قریظہ اور نضیر) بنی اسرائیل کے ان تمام قبائل سے ممتاز سمجھے جاتے تھے
Read more ...

جھوٹا انگریزی نبی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جھوٹا انگریزی نبی
حمیر انور'لاہور
حضوراکرمeکواللہ جل شانہ نے خاتم النبیین بناکر بھیجا ور اس اعتبار سے امت محمدیہ qآخری امت ہے آپ کے ذریعے ہی اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرب قیامت کی علامات سے آگاہ فرمایا اوربتلادیاکہ حضرت عیسیٰpکو اللہ تعالیٰ نے ان کے دشمنوں سے بچاکر ایک وقت مقرر تک کے لیے آسمان پراٹھایاہے اوروہ آخری زمانہ میں آپe کے ایک امتی کی حیثیت سے آسمان سے دنیا میں تشریف لاکر اپنی بقیہ زندگی بسر فرمائیں گے اور دجال کو قتل کریں گے اورمزید آپ eنے فرمایا کہ حضرت عیسیٰpمیری قبر پر آئیں گے اور کہیں گے یامحمد ! اور میں ان کو جواب دوں گا، وفات کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول eمیں آپ کے ساتھ مدفون ہوں گے اسی طرح امام مہدی کاظہوربھی قرب قیامت کی ایک نشانی ہے امام مہدی خودکو مسلمانوں سے مخفی رکھناچاہیں گے۔ لیکن مسلمان علماءکرام ان کوپہچان کران کے ہاتھ پر بیعت جہاد فرمائیں گے امام مہدی مسلمانوں کے ساتھ مل کر خوب جہاد فرمائیں گے اس طرح جہاد قیامت تک جاری رہے گا ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ ان عقائد پریقین رکھے انگریز چاہتا تھا کہ مسلمانوں کے دلوں سے جہاد کونکال دے
Read more ...

اصلاح معاشرہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اصلاح معاشرہ
مولانا عاشق الہی بلند شہری
اسلام کاکلمہ پڑھ لینے سے اور اپنادین اسلام بنا لینے سے انسان کی زندگی چاہے مرد ہو یا عورت، غیر مسلموں سے بالکل الگ ہوجاتی ہے۔ ہر کام اورہرحال میں ہر مسلمان مرد و عورت کو حضرت رسول مقبول eکی پیروی کرنا لازم ہے آج کل کے مسلمانوں نے اپنی زندگی کو عیسائیوں اور دوسرے غیرمسلموں کے تابع بنا دیا ہے جو وہ کرتے ہیں اس کے کرنے کو اپنے لیے فخر اور ان کی نقل اتارنے کو ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ہم خاص کران چیزوں کاذکرکرتے ہیں جن سے دین وایمان اور روپیہ پیسہ سب ہی غارت ہوتے ہیں ۔
ناول اورافسانے:
Read more ...