2010

روحانی علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
استخارہ کا مفہوم : استخارہ کامطلب ہے خیر طلب کرنا، بھلائی چاہنا۔ شریعت اسلامیہ نے یہ تعلیم دی ہے کہ جب بھی کوئی اہم کام درپیش ہو تو اللہ تعالی سے اس کے بارے میں خیر اور بہتری والی صورت ظاہر کردینے کی دعا کی جائے کیونکہ ہر کام کے کئی پہلو ہوتے ہیں ان میں سے کچھ پہلو انسان کے لیے بہتر ہوتے ہیں اور کچھ بہتر نہیں ہوتے اسی طرح بسا ا وقات انسان کسی چیز کو اپنے لیے بہتر خیال کرتاہے حالانکہ نتائج کے اعتبار سے اس میں نقصان ہی نقصان ہوتا ہے انسان کی عقل ناقص ہے اور اپنے نفع ونقصان کا کما حقہ ادراک نہیں کرسکتی مستقبل میں پیش آنے والے واقعات اوردیگر امور انسانی عقل سے ماوراءہیں
Read more ...

نئی رزم گاہیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نئی رزم گاہیں
عبدالمنعم فائز؛کراچی
سالہاسال کا سفر طے کرنے کے بعد دنیا جنگ کے نئے طریقوں سے آشنا ہوگئی ہے۔ کبھی وہ وقت تھا جب تیر وتلوار سے فتح وشکست کے فیصلے ہوتے تھے پھر منجنیق اور آگ کے گولے برسانے والی مشینیں آئیں رفتہ رفتہ دنیا گولی سے آشنا ہوئی اور پھر ایک بٹن دباکرجاپانیوں کی نسلیں تباہ کرنے تک آپہنچی مگر اکیسویں صدی کے آغاز سے دنیا کو ایک نیا میدان جنگ ملا ہے اس کا اسلحہ نا آشنا اور اس کی حکمت عملی عجیب وغریب ہے، یہ میدان جنگ ”انٹر نیٹ “کہلاتاہے۔ اس کے ہتھیار گولہ بارود نہیں ”ماوس “اور ”کی بورڈ “ہیں یہ جنگ تپتے ہوئے صحراوں میں داد شجاعت دے کر نہیں جیتی جاتی بلکہ اے سی کمروں میں بیٹھ کر دماغ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر کامرانی حاصل کی جاتی ہے۔ یہ جنگ عالمی سطح پر چھڑ چکی ہے
Read more ...

مسائل کا حل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسائل کا حل
مولانا کلیم اللہ
مولانا صاحب! السلام علیکم!
کچھ دنوں سے ہم چند بہنوں کے درمیان ایک مسئلہ زیر بحث ہے میری بعض بہنوں کا کہنا ہے کہ عورت اپنے سر کے بال نہیں کٹوا سکتی جبکہ میرا مائنڈ یہ کہتا ہے کہ ان کوجیسے بھی سنو ارا اورکاٹاجائے اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ کوئی اتنا بڑاجرم نہیں۔اسلامی نقطہ نگاہ سے اس مسئلہ کا حل کیاہے؟ (شہناز فرخ ،خانیوال)
جواب: بہن!آپ کو ان جیسے مسائل میں الجھنا روا نہیںاورشرعی مسائل پر اپنے مائنڈ سے فیصلے کرنا بہت خطرناک بات ہے
Read more ...

لیکن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لیکن
ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی
ہم نہ لغت کے ماہر ہیں اور نہ ہی الفاظ کے محقق،جو لفظ ذہن میں آگیا اسے استعمال کرلیا بلکہ اس سے کام چلا لیا ،تمام الفاظ کے حسب نسب کو جاننا اپنے بس کی بات نہیں ، ورنہ محققین نے تو الفاظ کی تصویری معنویت کی بھی تحقیق کی ہے۔ لفظ غضب کے بارے میں ایک محقق کا خیال ہے کہ یہ لفظ غضب کی پوری تصویر پیش کرتا ہے یعنی غضب کی ”غ“غصے میں گلے کی غرغراہٹ، ”ض“غصے میں دانت پیسنے اور حرف ”ب“غصے سے منہ بند ہوجانے کی علامت ہے اس کے علاوہ لفظوں کی معنویت اور دلالت کے اور بھی بہت سے پہلو ہوتے ہیں۔
صرف ایک لفظ ”ہاں“ ہمارے ایک محقق دوست کے مطابق صرف اپنی ادائیگی کے اعتبار سے بہت سے معانی کا حامل ہے
Read more ...

آہ یہ پر فتن دور

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آہ یہ پر فتن دور
بنت نذیر احمد؛لاہور
آہ ! یہ پر فتن دور ، یہ آلام و مصائب ، یہ بے چینیاں یہ بے قراریاں۔ آہ ! امن و سکون کا فقدان ، یہ غیرتوں کے جنازے، یہ دین فروشیاں ، یہ فیشن کی آڑ میں سنت کا جنازہ، یہ شرم و حیا کی گمشدگی، یہ حلم و حیا کا بحران، یہ گھر گھر کی بے سکونیاں ،یہ شہر شہر پھیلی ہوئی انارکی ،یہ بے پردگی ، یہ سود و رشوت کی فضائیں یہ سب آخر کیا ہے ؟
کیا یہ ہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ نہیں ؟ کیا یہ ہماری دین سے دوری کا نتیجہ نہیں؟ یہ کس نے گھر کی شہزادی کو بازار کی زینت بنا دیا ؟ یہ کس نے گھر کی مالکن کو بازار کی لونڈی بنا کے رکھ دیا ؟ یہ کس نے پردے جیسی نعمت کو قید قرار دیا؟
Read more ...