2010

تعلیم وتعلم

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تعلیم وتعلم
مولانا عاشق الہی بلند شہری
یعنی دین سیکھنااورسکھانایہ تو سب جانتے ہیں کہ عمل بغیرعلم کے نہیں ہوسکتااورجب بندہ نے کلمہ طیبہ کا اقرارکرلیااوراپنے آپ کواللہ کے حکموں کا پابند بنادیا،اللہ کے فرمان کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کرلیاتواب اس کے ذمہ یہ لازم ہوگیاکہ اس کے دین یعنی اسلام کے عقیدوںاورحکموںکوسیکھے اورمعلوم کرے ایسے آدمیوںکے پاس اٹھنابیٹھنارکھے جواسلام خوب جانتے ہیں۔ آج کل بڑے بڑے اسکول اورکالج کھل گئے ہیں اوران میں دنیابھر کی باتیں سکھائی اورپڑھائی جاتی ہیں اورطرح طرح کی ریسرچ کرائی جاتی ہے۔
مگر ان معلومات سے آدمی کونہ اللہ سے تعلق پیداہوتاہے نہ مرنے کے بعد پیش آنے والے حالات معلوم ہوتے ہیں نہ وہاں کی تیاری کی فکر ہوتی ہے بیس بیس سال پڑھ لیتے ہیں
Read more ...

بوڑھا حکیم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بوڑھا حکیم
ام ارسلان ؛فاروق آباد
ابوابو!داداجان پہلے حکیم تھے ؟رافع اوررافعہ بھاگتے ہوئے پہنچے کہ کون پہلے ابو سے پوچھتاہے ؟ ہاںبیٹا! تمہارے داداحکیم تھے مگر تمہیں اس سے کیا؟مسکراتے ہوئے اپنے دونوں بچوں کی طرف دیکھا۔
میرا دوست ہے ناصائم۔ جی! ابونے اثبات میں سر ہلا کر۔ اس کے ابو پوچھ رہے تھے رافع نے کہا ہمیں تومعلوم نہیں تھا ہم نے کہہ دیا کہ نہیں ہمارے ابو تو حکیم نہیں تھے رافعہ بھی بتانے کا موقع ڈھونڈ رہی تھی۔تھوڑی دیر رک کربولی :”ابویہ توجھوٹ ہوگیانا؟“ نہیں! بے وقوف ہمیں پتاہی کہاں تھا؟اگر پتاہوتاتو تب جھوٹ ہوتایہ.... ابو کی بجائے رافع جھٹ بول پڑی پھر فورا ہی اپنا سوال داغ دیا؛ابو!دادا ابو حکیم کیوں نہیں ہیں؟ ”یہ بات آپ جاکر داداسے پوچھ لیں۔ بچوں نے داداکے کمرے کے دروازے پر دستک دی۔
Read more ...

ہماری مائیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہماری مائیں
بنت بشیر احمد
نام :عائشہ لقب:صدیقہ، حمیرا نسب: صدیق اکبر ؓ کی صاحبزادی ماں کا نام زینب ؓ تھا۔
نکاح : آپ کا نکاح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بچپن میں ہی کر دیا گیا تھا کمسنی کے دن تھے آپ ؓ سہیلیوں کے ساتھ کھیل کود میں مشغول جھولا جھول رہی تھیں کہ آپ کی والدہ نے آواز دی:” یا عائشہ !“آپؓ گھر میں داخل ہوئیں دیکھا کہ انصار کی عورتوں سے گھر بھرا ہوا ہے اور وہ سب آپ ؓکا انتظار کر رہی ہیں۔ آپ کی والدہ نے آپ کا منہ دھویا ،بال وغیرہ درست کیے اس وقت آپ کی عمر تقریباً نو (9)سال تھی۔ یہ اعزاز ازواج مطہرات میں سے صرف سیدہ عائشہ ؓ کوحاصل ہے
Read more ...

ماں نے جھوٹ بولا تھا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ماں نے جھوٹ بولا تھا
ام محمد رانا
وہ جمعہ کا دن تھا۔باجی جان عالیہ نے چھوٹی باجی روبی ،رانی اورعظمٰی کو سختی سے ہدایت کررکھی تھی کہ جمعہ کے دن ساری لڑکیوں کا امتحان لیاکروجس میں قرآن پاک کے علاوہ کلمے،دعائیں اورنماز سنی جاتی تھی اور ساتھ یہ بھی پوچھا جاتا تھا کہ گزشتہ چھے دنوں میں کس نے کتنی نمازیں پڑھیں اورکتنی چھوڑیں؟
لہذا باجی جان کی ہدایت کے پیش نظر باجیوں نے امتحان لینا شروع کردیاخیراللہ کے فضل سے پڑھنے میں تومیں بچپن ہی سے اپنی ہم مکتب لڑکیوں سے آگے ہوتی تھی پرعمل کی ذراکچی تھی۔
Read more ...

جھوٹ کا دروازہ۔۔۔اپریل فول

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جھوٹ کا دروازہ۔۔۔اپریل فول
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آج سے تقریبا500 سال پہلے فرڈ ینیڈ بادشاہ نے محکوم ومجبو ر لوگوں کو کہا :” تمام لوگ بحری بیڑے پر سوار ہو جائیں ان کے لیے ہم نے الگ سے ایک ملک بسانے کا انتظام کرلیاہے۔“ چشم زدن میں بحری بیٹرا لوگوں سے اَٹ گیا۔ مرد، عورت، بچے، بوڑھے، معمر اورضعیف،لاٹھیاں اوربیساکھیاں گھسیٹے لاغر ونحیف عمر رسیدہ لوگ بحری بیٹرے میں اس شوق سے جاسوارہوئے کہ ہمیں اپنے دین پر عمل کرنے کے لیے الگ مملکت دی جارہی ہے ان کے چہرے خوشی سے تمتمارہے تھے خواتین بچوں کو دودھ پلا رہی تھیں اوراپنی آنکھوں میں الگ ریاست کے حسین خواب بھی دیکھ رہی تھیں۔
Read more ...