2010

ابا جی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ابا جی
مسز جاوید اقبال
جیسے ہی میری نظر اخبار پر پڑی تو میرے ہاتھوں کے طوطے اڑگئے بہت بڑا حادثہ یعنی میرا میٹرک کارزلٹ اور میں۸۵۰ میں سے صرف ۲۷۰ نمبر حاصل کرسکا یوں تومیرے نمبر کچھ اتنے کم نہیں تھے لیکن میرے ذہن میں اباجی کا'' مبارک قبول ہو''گھوم رہا تھا کہ اگر اس بار تمہارے ۵۱۰ سے کم نمبر آئے تو وہ حشر کرونگاکہ رہتی دنیا تک تمہارا تذکرہ کیا جائے گا۔
یوں تو مجھے شہرت کرانے کا بہت شوق تھا لیکن ڈرتھا اس بات کا کہ اباجی مجھے دوبارہ نہ امتحان دلوادیں یوں میں دوسری بارامتحان دے رہا تھا پچھلی بار توپھربھی نمبر ۳۲۰ آگئے تھے اب توکم بخت اور بھی کم آگئے نجانے کیا دشمنی تھی ان نمبروں کی؟؟
Read more ...

جیسی کرنی ویسی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جیسی کرنی ویسی
بنت محمد اویس
ہمارے پڑوس میں ایک شخص رہتے تھے جو مالی طور پر درمیانے طبقے سے تعلق رکھتے تھے ان کے گھر میں ان کے ساتھ ان کے والد صاحب بھی رہا کرتے تھے جو بڑی عمر کے تھے وقت گزرنے کے ساتھ یہ شخص امیر ہوگیا چنانچہ اپنے لئے ایک جدید طرز کا مکان بنوایا۔ اس شخص کی بیوی اپنے سسر سے موافقت نہیں رکھتی تھی۔وہ ان کوا پنے اوپر بوجھ سمجھتی تھی جب انہوں نے اپنے گھر میں قالین بچھائے اور اسے ہر نئی خوبصورت چیزوں سےمزین کرلیا تو بیوی نے اپنے شوہر سے کہا اگر آپ اپنے والد کو چھت والے کمر ےمیں لے جائیں تو ہم ان کا کھاناوہیں پہنچا دیں گے اب وہ بوڑھے ہو گئے ہیں اور انہیں کچھ پتہ نہیں چلتا
Read more ...

اے کاش میں چاند ہوتا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اے کاش میں چاند ہوتا
بنت محمد بشیر
معمول کے مطابق آج پھر وہ چاند اور اس کی دور دور تک پھیلی چاندنی کو بڑے غور سے دیکھ رہا تھا اسے چانداور اس کی چاندنی سے حد سے زیادہ محبت تھی کیونکہ بچپن سے ہی اس کے دل میں ایک خواہش نے ڈیرا ڈالا ہواتھا کہ اے کاش میں چاند ہوتاتو میں ستاروں سےباتیں کرتا چاندنی سے لوگوں کے دلوں کو روشن کرتا مگر پھر وہ یہ سوچ کر اداس ہوجاتاکہ چاند تو آسمانوں پر ہوتاہے اور میں زمین پر ہوں پھر میں چاند کیسے بن سکتاہو؟ مگر پھر اس کے معصوم دل سے آواز آئی کہ خدا کے در سے مایوس نہیں ہوتے پھر وہ یہ سوچ کر سوجاتاکہ انشاء اللہ اک روز وہ چاند ضرور بنے گا۔
جب وہ اپنے معصوم جذبات کو دوستوں اور گھر والوں کے سامنے رکھتا تو دوست اس کا مذاق اڑاتے کہ بھلا انسان بھی کبھی چاند ہوتا ہے انسان تو صرف انسان ہوتا ہے
Read more ...

یہ فلمیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
یہ فلمیں
مولانا محمد اسلم شیخوپوری
ہالی وڈ میں ایک فلم انڈی تھری بنائی گئی جس پر ایک خطیر رقم صرف ہوئی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا ایک دس منٹ کا سین جس میں ایک اداکارکو ایک ٹینک پر سوا ر دکھایا گیا ہے تقریبا دوہفتوں میں مکمل ہوا جبکہ اس منظر کو فلما نے پر دو لاکھ ڈالر روزانہ کا خرچ آیا ہے یعنی کل خرچ ۲۸ لاکھ ڈالر۔
اس فلم کی عکس بندی تین براعظموں کے چھ ممالک اور امریکہ کی چھ ریاستوں میں ہوئی اس فلم کے لئے تقریبا چھ ہزار چوہے اور ایک ہزار مشینی روبوٹس استعمال کئے گئے ہیں دوسرے اداکاروں میں ایک ہزار سانپ ایک عدد شیر پانچ مگر مچھ دو کچھوے جن کا وزن تین سو پونڈ ہے پچپن گھوڑے اور پانچ اونٹ شامل ہیں جبکہ ا س فلم میں دو ہزار ایکٹرز نے کام کیا ہے
Read more ...

شکایت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
شکایت
ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی
ایک روز ایک صاحب جو شاہ جی کے ملنے والوں میں سےتھے اور کچھ لوگوں کی زیادتیوں کا شکوہ کرنے لگے شاہ جی نے کہا کہ میاں اسلام نے اس ضمن میں ایک دستور دیا ہے جو بہت ہی حقیقت پسندانہ ہے کہ اگر کوئی زیادتی کرے تو جوابا تمہیں حق ہے کہ اس کے برابر بدلہ لو، لیکن اگر معاف کردو تو اس کا اجر اللہ دیتا ہے اور اگر زیادتی کا جواب حسن سلوک سے دو تو دشمنی کو اللہ پاک اپنے کرم سے دوستی میں بدل دیتے ہیں لیکن ایسا صرف صاحب نصیب ہی کرتے ہیں بدلہ لینے کی ہمت وطاقت ہو پھر در گزر سے کام لیا جائے تو صاحب ہمت ہونے کی علامت ہے
Read more ...