2010

خاموش نصیحت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خاموش نصیحت
بنت محمد رفیق
میں آپ کواپنی بہن کی کہانی سناتی ہوں جو آج اس دنیا میں نہیں ہے جب وہ زندہ تھی تب بھی اسے اپنے سے زیادہ اپنے بہن ،بھائیوں اور والدین کی فکر ہوتی تھی اور ہر وقت وہ ان کی خدمت کرتی تھی، لیکن فوت ہونے سے آٹھ دن پہلے اچانک بیٹھی بیٹھی مجھ سے کہنے لگی:” کاپی اورپنسل دو۔“ میں نے بے پرواہی سے کہہ دیا:” خود ہی ڈھونڈ لو۔“ وہ خوداٹھی، کاپی پنسل لی اور کچھ لکھنے بیٹھ گئی ، جب فارغ ہوئی تو وہ کاپی الماری میں رکھ دی اور میں نے بھی نہیں دیکھا کہ اس میں کیا لکھا ہے؟ جب آٹھ دن کے بعد وہ بیمار ہوگئی اور اسی رات وہ اس جہاں سے اس جہاں کی مسافر بن گئی
Read more ...

بوڑھا درخت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بوڑھا درخت
عابد جمشید
پتہ نہیں.... کتنے زمانے بیتے.... کتنے؟؟؟.... نہیں.... اتنے زیادہ بھی نہیں.... پھر کتنے؟؟؟.... چلو اس بات کو چھوڑو.... جتنے بھی بیتے.... یہ سنو کہ ہوا کیا؟
کسی جگہ ایک بہت بڑا پھل دار درخت تھااور روزانہ ایک بچہ وہاں آکر اس درخت کے اردگرد کھیلا کرتا تھاوہ بچہ اس درخت کی ٹہنیوں سے چمٹ چمٹ کر اس کی چوٹی پر چڑھتااس کے پھل کھاتااور تھک کر اس کے سائے کے نیچے لیٹ کر مزے سے اونگھتا۔ وہ بچہ اس درخت سے محبت کرتا تھا اوروہ درخت بھی اس سے محبت کرتا تھا اوراس کے ساتھ کھیلنا پسند کرتا تھا۔ وقت گذرا اور بچہ بڑا ہو گیااب وہ ہر روز درخت کے اردگرد نہیں کھیلتا تھا، بلکہ کبھی کبھی آتا اور درخت کے پاس تھوڑی دیر بیٹھ کر چلا جاتا۔
Read more ...

پیار کی مار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پیار کی مار
محمد کلیم اللہ
بچہ محبت کی زبان جلد سمجھتا ہے۔ آپ کی محبت بچے سے مختلف طریقوں سے ظاہر ہوتی ہے مثلا کبھی آپ اس کو سوتے ہوئے بھی جاگنے کے انتظار کیے بغیر اس کا بوسہ لیتی ہیں کبھی ذرا سابچہ رودیا تو فوراً چوم چاٹ کر سہلایا اورلوریاں دے کر نیند کی آغوش میں سلا دیا۔
ہاں!یہ الگ بات ہے کہ جب آپ کام میں مصروف ہوتی ہیں تو پھر فوراً ”منے کے ابا منے کو ذرا دیکھنا“ کے الفاظ آپ بڑی بے ساختگی میں کہہ جاتی ہیں۔ اب ”منے کا ابا“ بیچارہ اسے چپ کرانے کے لیے کئی پاپڑ بیلتا ہے، کبھی اس کے سامنے اوووے اوووے اوئے.... کہہ کر خاموش کرانے کی کوشش کرتا ہے، کبھی چٹکی بجاکر، کبھی تالیاں بجا کر، کبھی سامنے بڑی عجیب وغریب انداز میں بلی ،بکرے اور طوطے کی آوازیں نکال کر ،کبھی بیچارے ”منے کے ابا“ اس کو چپ کرانے کے لئے گھٹنوں کے بل چل کر گائے بھینس کی نقل اتار کراور کبھی بے معنی اوٹ پٹانگ فضول اور مہمل الفاظ بول کر۔
Read more ...

مرید پور کا پیر

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
مرید پور کا پیر
پطرس بخاری
کچھ عرصے بعد خون کی خرابی کی وجہ سے ملک میں جابجا جلسے نکل آئے جس کسی کو ایک میز ایک کرسی اور ایک گلدان میسر آیا،اسی نے جلسے کااعلان کردیا۔ جلسوں کے اس موسم میں ایک دن ”مرید پور“ کی انجمن نوجوانان ہند کی طرف سے میرے نام اس مضمون کا ایک خط موصول ہوا: ” آپ کے شہر کے لوگ آپ کے دیدا رکے منتظر ہیں ہر کہ دمہ آپ کے روئے انور کو دیکھنے اور آپ کے پاکیزہ خیالات سے مستفید ہونے کے لیے بے تاب ہیں مانا ملک بھر کو آپ کی ذات بابرکات کی از حد ضرورت ہے لیکن وطن کا حق سب سے زیادہ ہے کیونکہ
خار وطن از سنبل و ریحان خوشتر
Read more ...

اللہ کا ذکر

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اللہ کا ذکر
مولانا عاشق الہی بلند شہری
ذکر الٰہی کا اعلی درجہ یہ ہے کہ ہر وقت اللہ کی طرف دھیان رہے اور اس کی یاد دل میں بسی رہے جن بندوں نے ذکر کا نفع سمجھ لیا ہے اور جن کو اس کی فضیلتیں معلوم ہوگئی ہیںوہ عمر کا ذرا ساحصہ بھی خداکی یاد سے خالی نہیں جانے دیتے۔ اللہ کا نام لینا اور اللہ کا ذکر کرنا بہت ہی فضیلت رکھتا ہے۔ ایک صحابی رضی اللہ عنہ کوحضرت رسول مقبول ﷺ نے نصیحت فرمائی :”تیری زبان ہر وقت اللہ کی یاد میں تر رہے!“ایک مرتبہ حضرت رسول اللہ ﷺ نے چند عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:” سبحان اللہاور لاالہ الااللہ اور سبحان الملک القدوس پڑھتی رہا کرو اور انگلیوں پر پڑھاکرو کیونکہ انگلیوں سے پوچھا جائے
Read more ...