2010

میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی
عبدالباری لاہور
٭آٹھ بار میری ماں نے مجھ سے جھوٹ بولایہ کہانی میری پیدائش سے شروع ہوتی ہے میں ایک بہت غریب فیملی کا اکلوتا بیٹا تھا ہمارے پاس کھانے کو کچھ بھی نہ تھا اور اگر کبھی ہمیں کھانے کو کچھ مل جاتا تو ماں اپنے حصے کا کھانا بھی مجھے دے دیتی اور کہتی تم کھا لو مجھے بھوک نہیں ہے، یہ میری ماں کا پہلا جھوٹ تھا۔
٭جب میں تھوڑا بڑا ہوا تو ماں گھر کا کام ختم کر کے قریبی جھیل پر مچھلیاں پکڑنے جاتی اور ایک دن اللہ کے کرم سے دو مچھلیاں پکڑ لیں تو انھیں جلدی جلدی پکایا اور میرے سامنے رکھ دیا۔میں کھاتا جاتا اور جو کانٹوں کے ساتھ تھوڑا لگا رہ جاتا اسے وہ کھاتی۔ یہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا میں نے دوسری مچھلی ماں کے سامنے رکھ دی اس نے واپس کر دی اور کہا بیٹا تم کھالو
Read more ...

ختم نبوت کا پاسبان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ختم نبوت کا پاسبان
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
بقا صرف اللہ کی ذات کو ہے باقی سب کو موت کے دروازے، برزخ جانا ہے۔ خوش نصیب تو وہ ہے جس کا موت بھی استقبال کرے ....ہاں! یہ خوش نصیبی اولیاءاللہ کی صحبت سے بہت جلد مل جاتی ہے۔ ....قافلہ راہ روان وفاکے سر خیل شیخ الاسلام مولاناسید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کے تلمیذ خاص مولانا خواجہ خان محمد رحمة اللہ علیہ بھی انہی خوش نصیب ہستیوں میں سے تھے۔سچ کہوں!لکھنا کوئی دشوار کام نہیں....لیکن....ایسی بر گزیدہ شخصیات کی زندگی پر خالی صفحات کا سامنا میرے لیے بہت مشکل ہوتاہے ....مجھے احساس ہوتا ہے کہ پاکیزہ سیرت پر میرے قلم کی طبع آزمائی مخمل پر ٹاٹ کے پیوند کا نقشہ لائے گی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے ذکر کے بغیر دل کو چین نہیں آتا اس لیے چند سطور لکھنے بیٹھ گیاہوں۔
Read more ...

نور آیا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نور آیا
فوزیہ کڑنگی'مانسہرہ
دروازے پر دستک ہوئی،” آجاﺅ“ کہہ کر میں پھر اپنے کام میں مشغول ہوگئی۔ نور آپا چائے لے کر آئی تھی اس نے چائے میز پر رکھ دی ا ور کہا”’ کیسی ہو بیٹا؟“
”بس کرم ہے خدا کا“ میں نور آپا کی طرف دیکھے بغیر بولی۔
میں کالج میں پرنسپل تھی نورآپا اس کالج میں ملازمہ تھی نام تو اس کا بیگم نور تھا پر کالج میں سب اسے نور آپاکہتے تھے ٹیچرز اور مہمانوں کے لیے چائے بنانا اس کی ذمہ داری تھی لیکن وہ اس ذمہ داری سے زیادہ دوسروں کی غیبت کرنا، ایک کی بات دوسرے اور دوسرے کی بات تیسرے تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتی تھی اسی وجہ سے میں اس کے آنے پر ذرا ناخوش سی ہوتی۔
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
ام لبینہ'سرگودھا
عربی پراٹھا
اجزائ:
قیمہ آدھا کلو نمک حسب ذائقہ
انار دانہ دو بڑے کھانے کے چمچ میدہ آدھا کلو
مرچ حسب ذائقہ ہری مرچ چار عدد
انڈے چار سے پانچ عدد گھی آدھی پیالی
Read more ...

دھوکےباز سانپ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دھوکےباز سانپ
عابد جمشید رانا
دور دور تک کسی ذی روح کا نام نہیں تھا، رستہ بہت طویل اور پرخطر تھا لیکن وہ اس ویرانی سے بھلاکیوںکر خوف زدہ ہوتے؟ ان کے دل میں تو صرف اسی ایک ذات کا خوف تھا جس کی رضا کی تلاش میں وہ طلب علم کے لیے بستی بستی پھر رہے تھے۔ اپنے اللہ کو یاد کرتے وہ اس سنسان جنگل سے گذررہے تھے۔ اپنی کتابوں کو وہ اپنا اصل سرمایہ تصور کرتے تھے اور یہ سرمایہ ایک تھیلے میں ان کے کندھے سے لٹک رہا تھا چلتے چلتے انہیں اچانک رک جانا پڑا۔ درمیانی جسامت کا ایک سانپ ان کارستہ روکے کھڑا تھا۔
ایک لمحے کو وہ چونکے پھر راستہ بدلنے کی خاطر اپنارخ موڑ نے ہی والے ہی تھے کہ حیرت نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا،
Read more ...