2012

بہروپیا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بہروپیا
ام عمارہ ،سرگودھا
ایک بہروپیا تھا وہ بادشاہ کو پاس آیا کرتا تھا روز نئے کرتب دکھاتا ،بادشاہ کو ہنساتااور انعام لے کر چلا جاتا۔ ایک دن بادشاہ نے کہا کہ ”او بہروپیے کوئی ایسی شکل بنا کہ میں تجھے پہچان نہ سکوں تو میں تجھے بہت زیادہ انعام دوں گا۔“ بہروپیے نے کہا کہ ٹھیک ہے ایسا ہو گا اس وقت بہروپیے کی داڑھی نہیں تھی۔ بہروپیے نے داڑھی رکھ لی سنت والا لباس پہن لیا سر پر پگڑی باندھ لی کسی بستی میں جھونپڑی بنا لی وہاں جا کر بیٹھ گیا۔ اب وہاں سے آدھی رات کو وقت آواز آئی ،لا الہ الاللہ لاالہ الااللہ ،ساری رات وہ عبادت کرتا صبح ہوتی تو لوگ اکٹھے ہوتے اور کہنے لگتے اے اللہ والے میں فلاں مشکل میں ہوں دعا کرو حل ہو جائے
Read more ...

اسلامی تاریخ کے انمٹ نقوش

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اسلامی تاریخ کے انمٹ نقوش
اہلیہ محمد بلال جھنگوی
مذہب ِاسلا م میں جہاں مردوں نے اپنی بہادری، جرات اور جواں مردی کے جواہر دکھائےہیں تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہیں پر عورتوں نے بھی جرات، صبرو تحمل کے ایسے کارنامے سر انجام دیے کہ جو آج بھی اہل ایمان کے دلوں پر انمٹ نقوش بن کر ثبت ہوچکے ہیں۔ اسلامی تاریخ میں خواتین کا ایک اہم کردار رہا جس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ان کے زہد ،تقوی ،عبادت وریاضت اور اللہ کے راستے میں اپنی اولاد کو تیار کر کے بھیجنے کے واقعات کا ایک تسلسل ہے۔
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر:6
نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
بسم اللہ پڑھنا :
:1 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَفْتَتِحُ صَلٰوتَہٗ بِبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
(جامع الترمذی ج1 ص57 باب من رای الجھر ببسم اللہ )
ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے ساتھ نماز شروع فرماتے تھے۔
:2عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا اَنَّہٗ اِذَا کَانَ افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ قَرَئَ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
(مصنف ابن ابی شیبہ ج1 ص449 باب من کان یجھر بھا )
Read more ...

سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور علامہ محمد اقبال

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور علامہ محمد اقبال
سیفی خان، مانسہرہ
امیرشریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ اورعلامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کے باہم تعلقات تاریخ کے سینہ پر ثبت ہیں لیکن ہمارےمصنفین کی ذاتی پسندوناپسند نے ان شخصیات کی تعلق داری اوردوستی کے واقعات پر پردہ ڈال رکھا ہے۔وگرنہ ان حضرات کی آپس کی قربت اتنی نمایاں تھی کہ جانبدارقلم کاروں کی دیدہ ودانستہ سینہ زوریوں کے باوجودآج بھی ان کے دوستانہ مراسم لوح تاریخ پر جگمگاتے نظر آتے ہیں۔تاریخی قرائن پتادیتے ہیں کہ اقبال اور بخاری کے مابین شناسائی کا آغاز دسمبر1919ء میں خلافت کانفرنس ، امرتسر میں ہوا۔
Read more ...

عورت …………اسلام کی نظر میں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عورت …………اسلام کی نظر میں
مولانا عبدالخبیر آزاد
خطیب بادشاہی مسجد، لاہور
دور حاضر میں عورتوں پر مختلف طریقوں سے تشددکے واقعات سننے اور دیکھنے میں آرہے ہیں کہیں ان کو وراثت سے محروم کرنے کی کوششیں ، کہیں قرآن کریم سے ان کی شادی رچائی جانا ، کہیں ونی کی رسم ، کہیں کاروکاری ، کہیں خواتین کے ناک کان کاٹ دینا کہیں چوٹی کاٹ لینا کہیں جسم پر تیزاب پھینکنا اور کہیں غیرت کے نام پر قتل وغیرہ ایسے مسائل نے جنم لیا ہے جن کو روکنا معاشرے میں قیام امن کے لیے بہت ضروری ہے اس کے پیش نظر دو طرح کی تعلیمات ہمارے سامنے ہیں ایک اسلام کی روشن اور نفیس تعلیم دوسری طرف مغرب کی تاریکیوں میں ڈوبے ہوئے غیرفطری مفروضے۔
Read more ...