2012

کیا عورت مسجد میں اعتکاف کر سکتی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">کیا عورت مسجد میں اعتکاف کر سکتی ہے؟

مولانامحمد بلال جھنگوی،جھنگ
رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالی کے خاص انعامات فضل وکرم اور رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برار کر دیا جاتا ہے۔ اور انسان کے کھلے دشمن شیطان کو قید مزید یہ کہ جہنم کے دروازوں کو بند کر کے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ اور آسمان دنیا سے آواز دی جا رہی ہوتی ہے کہ ہے کوئی مانگنے والا کہ میں اس کو عطا کر دوں ہے کوئی بخشش طلب کرنے والا کہ میں اس کو بخشش دوں
Read more ...

اے میری بہنا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اے میری بہنا
ام عکراش
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : وقرن فی بیوتکن یعنی تم اپنے گھروں میں ٹکی رہو“اس آیت مبارکہ میں عورتوں کو حکم دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں، اس میں خطاب تو ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو ہے لیکن دوسری عورتیں بھی معنی و مفہوم کے اعتبار سے اس میں داخل ہیں، شریعت مطہرہ تمام عورتوں کو اپنے گھر وں میں ٹک کر رہنے کا حکم دیتی ہے اور بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے منع کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ازواج نبی علیہ السلام کو بھی اپنے گھروں
Read more ...

جھوٹ سے توبہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جھوٹ سے توبہ
زبیر طیب ، لاہور
کسی زمانے میں ایک گاؤں میں چار دوست رہتے تھے۔ وہ چاروں بے حد نکمّے اور کام چور تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ہمیں کوئی کام بھی نہ کرنا پڑے اور ہمیں کھانے، پینے اور رہنے کی ہر چیز بھی میسر آتی رہے۔ ان چاروں میں جو سب سے بڑا تھا وہ بہت چالاک اور ذہین تھا۔ اس نے انہیں لوگوں کو بے وقوف بنا کر پیسے بٹورنے کا ایک عجیب طریقہ بتایا۔
اس نے کہا ہم کسی دوسرے گاؤں چلے جاتے ہیں، وہاں کے لوگ ہمارے لیے اجنبی ہوں گے اور ہم ان کے لیے اجنبی ہوں گے، ہم گاؤں کے امیر لوگوں کے پاس جاکر جھوٹ موٹ کی کہانیاں سنائیں گے اور اپنی مظلومیت بیان کریں گے یوں ہمیں کچھ نہ کچھ پیسے مل ہی جائیں گے۔
Read more ...

برمی مسلمان اور میڈیا کا ڈرامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
برمی مسلمان اور میڈیا کا ڈرامہ
عبد الماجد، لاہور
لوگ جل رہے ہیں ،خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں، لاشے تڑپ رہے ہیں، انسانیت دم توڑ رہی ہے، ظالم کا ظلم بڑھتا چلا جارہا ہے، مظلوموں کی دردناک آہیں سنائی دے رہی ہیں ،ایک چیخ و پکار مچی ہوئی ہے ،جن پہ مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں یہ کون لوگ ہیں ؟کیا دنیا کو ان کی آواز نہیں سنائی دے رہی؟کیا بہتا خون،زندہ انسانوں کا جلنا اور آگ کے شعلے نام نہاد امن کے ٹھیکیداروں کو نظر نہیں آتے؟انسانیت کی دم توڑتی صدائیں کسی کو نہیں سنائی دیتیں؟یہ نام نہاد امن کا پرچار کرنے والے کہاں غائب ہو گئے ؟؟؟کوئی نہیں بولے گا،کوئی نہیں آئے گا،یہ ظلم ہوتا رہے گا ،لاشیں گرتی رہیں گی،خون بہتا رہے گا ،زندہ انسان جلتے رہیں گے
Read more ...

میں روزے نہیں رکھتا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میں روزے نہیں رکھتا ؟
مفتی رئیس احمد، لاہور
الحمد للہ رمضان المبارک اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے جس پر اسلامی عمارت قائم ہے ، اللہ سبحانہ وتعالی نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ رمضان کے روزے جس طرح پہلی امتوں پر فرض کیے گئے تھے امت اسلامیہ پر بھی فرض کيے گئے ہیں اس کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا :اے ایمان والو تم پرروزے رکھنا فرض کیا گیا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پرفرض کیے گئے تھے تا کہ تم تقوی اختیار کرو۔
البقرۃ ( 183 )
Read more ...