2012

وقت کی قیمت کا احساس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
وقت کی قیمت کا احساس
مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ
دنیا میں ہر چیز کا بدل مل سکتا ہے لیکن وقت ایک ایسی چیز ہے کہ وہ ضائع ہو جائے تو اس کی تلافی نا ممکن ہے اور ہم لوگوں میں سے سب سے زیادہ ناقدری کا شکار ہمارے اوقات ہی ہیں مولانا کے نزدیک اپنے وقت کی بڑی قدرو قیمت تھی وہ جن کاموں میں اپنے اوقات کو صرف کرتے تھےان کو دین سمجھ کر ہی اپنا وقت لگاتے تھے۔ مدرسہ میں بڑی بڑی اور مشکل کتابوں کے پڑھانے کے ساتھ ساتھ تعمیرات کا انتظام بلکہ عملا اس کے کاموں میں شرکت ، مدرسہ کے مطبخ کی فکر اور اس کے لیے وقت بھی خرچ کرنا ،مہمانوں کی میزبانی ،بلکہ ان کے لیے ہر طرح کے اکرام وراحت رسانی کی فکر اور روزانہ ہزاروں نہ سہی سینکڑوں کے اوسط سے تو یقینا تعویزوں کا لکھنا اور اس کے ساتھ ساتھ کچھ نہ کچھ تصنیف وتالیف کا سلسلہ ہمیشہ چلتا رہتا تھا۔ اپنے معمولات سفر وحضر میں نہ چھوڑتے تھے
Read more ...

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 20
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم
بابر نے محلات کی زندگی کو ترک کر کے پہاڑوں پر بسیرا کر لیا تھا۔ بابر کو یہ جان کر دکھ بھی ہوا تھا اور اب اچنبھا بھی کہ اس کے ساتھی اسے ایک ایک کر کے چھوڑ گئے تھے۔ حالانکہ اس کا استاد اور دیرینہ جانثار ”سلاخ “بھی اسے چھو ڑ چلا تھا۔ بابر نے سلاخ کو نہایت ہی ٹھنڈے دل سے مغلستان کی طرف جانے کی اجازت دے دی تھی۔ کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اگر وہ اسے جانے کی اجازت نہیں دے گا تو پھر بھی جانے والا رک نہیں جائے گا۔ بہر حال جاتے ہوئے
Read more ...

صحت اور تندرستی

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
صحت اور تندرستی
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ

معمولی آپریشن ہمیشہ وہ ہوتا ہے جو کسی دوسرے پر کیا جارہا ہو۔

اچھی صحت کا راز یہ ہے کہ ہر وہ چیز کھائیں جسے دل نہ چاہتا ہو ہر وہ چیز پیئں جو آپ پینا نہ چاہتے ہوں اور ہر وہ کام کریں جس کے کرنے پر طبیعت آمادہ نہ ہو۔ }مارک ٹوئن {

ہمارے ہوں کچھ لوگ دل کے ذریعے سوچتے ہیں ،کچھ دماغ کے ذریعہ اور باقی معدے کے ذریعے ڈاکٹر جنہیں ڈھنگ سے جینے نہیں دیتے ،انہیں ڈھنگ سے مرنے بھی نہیں دیتے تھوڑی سی قناعت سے بڑے بڑے پیٹ بھر جاتے ہیں جو لوگ جینے کے لیے کماتے ہیں وہ ان لوگوں سے ہمیشہ زیادہ عمر پاتے ہیں جو کھانے کے لیے جیتے ہیں۔
Read more ...

تعلیم کی اہمیت دفاع سے کم نہیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

تعلیم کی اہمیت دفاع سے کم نہیںماریہ بتول

موجودہ دور اعلیٰ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس میں تکنیکی مہارت کے بغیر نہ تو اقتصادی ترقی ہو سکتی ہے اور نہ ہی دفاع کو مضبوط بنایا جا سکتاہے۔ ٹیکنالوجی کی بنیاد علم ہے جس کے فروغ کے لئے قومی سطح پر اولین ترجیح دینا ہوگی۔ترقی کی دوڑ میں صرف وہی قومیں آگے جاتی ہیں، جوتعلیم کے میدان میں بھی پیش پیش ہوں۔ تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں جنوبی کوریا، سنگاپور،تائیوان اور ملائشیا وغیرہ کی مثال لی جائے تو معلوم ہو گا کہ یہ سب ایسے ممالک ہیں جہاں شرح خواندگی اوسطاً90فیصد سےزائد ہے۔ تعلیم کی اہمیت کو آج ان ملکوں میں بھی تسلیم کیا جا رہا ہے،
Read more ...

پردہ کی اہمیت وضرورت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
پردہ کی اہمیت وضرورت
اہلیہ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
منتظمہ مرکز اصلاح النساء سرگودھا
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد فاعوذباللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم، يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفًا وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَى فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَالْحِكْمَةِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا۔
ان آیات میں اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات امہات المومنین کو خطاب فرمایا ہے اور ان ازواج مطہرات امہات المومنین کے واسطےسے قیامت تک آنے والے خواتین کے لیے اللہ کریم نے احکام ارشاد فرمائے۔اللہ رب العزت قرآن میں کہیں صرف مردوں کو خطاب فرماتے ہیں اور کہیں صرف خواتین کو خطاب فرماتے ہیں کہیں مردوں اور خواتین دونوں کو اللہ خطاب فرماکر احکام دیتے ہیں ان آیات کریمہ میں ان احکامات کا تذکرہ ہے جن کا خالصتاً خواتین سے تعلق ہے۔
Read more ...