جنوری

امی مجھے معاف کر دو

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
امی مجھے معاف کر دو
امامہ ،مری
زبیر کی شادی ہوئی اس کو بیوی سے بہت محبت تھی کچھ دن تو اچھے گزرے اب بیوی کی کام چوری والی طبیعت ظاہر ہونا شروع ہوئی وہ اس کے ماں باپ کی خدمت کو بوجھ سمجھتی تھی کچھ عرصے کے بعد جب اس کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ یہ مجھ سے محبت کرتا ہے تو اس نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ چال چلی کہ ناراض ناراض سے رہنے لگی شوہر سے برداشت نہ ہوا اس نے پوچھا کہ کیا بات ہے ؟کہنے لگی میں تیرے ساتھ اس وقت ٹھیک رہوں گی جب تو مجھے میرے گھر واپس لے جائے اور تم بھی میرے ساتھ رہو۔میں آپ کے ساتھ تو خوش رہ سکتی ہوں
Read more ...

قرآن کی تاثیر

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قرآن کی تاثیر
ظل ہما،کراچی
جاہلیت کا دور تھا عرب کے بدو اور اعرابی شعر وادب میں مہارت رکھتے تھے انہی میںسے ایک شاعر جس کا نام ”لبید“تھا۔ اپنے وقت کا بہت بڑا شاعر اور ادیب تھا۔اہل زبان ،اہل ادب اور شعراءاسے اپنے ”امام“ تصور کرتے تھے اور” ملک الشعرائ“ مانتے تھے۔اس کی عظمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے جب ایک دفعہ شعر پڑھا تو ”سوق عکاظ“ میں تمام موجود شعراءنے اسے سجدہ کیا۔
عرب کی ایک رِیت تھی ،ایک دستور تھا کہ وہاں جو شاعر غیرمعمولی قابلیت کا حامل ہوتا اسے یہ اعزاز ملتا کہ اس کا کلام ریشمی کپڑے پر سونے سے دھاگوں سے لکھ کر خانہ کعبہ میں لٹکا دیا جاتا۔
Read more ...

نصیحت کا نرالا انداز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نصیحت کا نرالا انداز
خدیجہ جمشید گوجرانوالہ
شیخ جلال الدین کا شمار عراق کے معروف علماءمیں ہوتا تھا۔ سلاست بیان، حسن اخلاق اور موعظہ حسنہ کی بنا پر عوام و خواص میں بہت مقبول تھے۔ ایک مرتبہ شیخ بیمار پڑ گئے اور بغرض علاج آپ کو بغداد کے القادسیہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ہسپتال میں آپ کی دیکھ بھال پر جس خاتون ڈاکٹر کو مامور کیا گیا وہ شیخ کے علم، تقویٰ اور حسن اخلاق کی بنا پر ان کی بہت زیادہ تکریم کرتی تھیں اور ان کی خدمت کو اپنے لیے باعث شرف و اختیار سمجھتی تھیں۔ شیخ کے مشاہدہ میں یہ بات آئی کہ اس خاتون ڈاکٹر نے اکثر و بیشتر مغربی لباس زیب تن کیا ہوتا تھا جو اسلامی تعلیمات کے مطابق ستر پوشی کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتا تھا۔ خصوصاً شارٹ سکرٹ کی وجہ سے ٹانگیں برہنہ رہتی تھیں۔ شیخ چاہتے تھے کہ اس خاتون کو اس لباس سے منع کریں لیکن کسی مناسب وقت اور مناسب انداز میں۔ ایک دن وہ خاتون بازار جا رہی تھیں، انہوں نے شیخ سے پوچھا
Read more ...

مسائل کاحل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسائل کاحل
محمدکلیم اللہ ،لیہ
محرم میں شادی ؟
سوال :جہاں میں آج کل رہائش پذیر ہوں وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ محرم میں شادی نہیںکرنی چاہیے اس مہینے میں شادی بیاہ وغیرہ ممنوع ہےں۔اگر کسی نے اس مہینے میں شادی کی تو گناہ گارہوگا ؟ [ملیحہ، اسلام آباد ]
جواب:آپ کا سوال پڑھ کر خوشی ہوئی کہ آپ نے اس مسئلہ کو صرف سنی سنائی پر نہیں رکھا بلکہ اس کا شرعی حل بھی پوچھ کر اپنی تشفی چاہی محترمہ !آپ کو جس نے یہ بات بتلائی ہے وہ اسلامی تعلیمات سے نا آشنا ہے۔شریعت میں کوئی مہینہ بھی ایسانہیں کہ جس میں شادی کرنا ممنوع ہو۔تو اس مہینے میں شادی کرنے والابھی گناہ گار نہیں ہو سکتاہے۔
کیا صفر کا مہینہ منحوس ہے؟
Read more ...

خواب اور ان کی تعبیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خواب اور ان کی تعبیر
مولاناعابدجمشید
مجھے آپ سے اپنے خواب کی تعبیر دریافت کرنی تھی۔ مجھے اکثر خواب میں سانپ نظر آتے ہیں جو میرا پیچھا کرتے ہیں اورمجھے گھیر لیتے ہیں۔ میں ان سے بچنے کے لیے بھاگتی ہوںمگر پھر بھی وہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتے۔ میںاس خواب کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہوں براہ کرم مجھے تعبیر بتادیں۔جویریہ سحر، لاہور
٭آپ کے خواب سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے دشمنی اور حسد رکھتے ہیں اور آپ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیںلیکن ان شاءاللہ وہ اپنے غلط ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ لیکن آپ کو نماز کی پابندی کرنا ہوگی اور دوسرا کام یہ کریں کہ کسی اسلامی کتابوں کی دکان سے” منزل“ نامی کتابچہ منگوا لیں
Read more ...
Page 1 of 2