بددعا حو ر عین کی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
بددعا حو ر عین کی
حرا افضل،پشاور
حو رعین جنت کی حوروں میں سے سب سے ممتا ز اور خو بصور ت ترین ہے۔ سب حوروں کی سر دار ہے، نخر ے غمزے میں ا س کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ حو رعین ایک عورت کو بددعا دیتی ہے؛بھلا کیوں ؟؟؟
حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے حضور اکرم ﷺ نے ارشا د فرمایا ”جب کو ئی عور ت اپنے (مسلمان) شوہر کو ستا تی ہے تو حورعین میں سے جو اس کی بیوی ہے وہ کہتی ہے: اے دنیا کی عورت! اسے تکلیف مت دے؛ خدا تیرا بر ا کر ے؛ یہ تو تیرے پاس چند دنو ں کا مہمان ہے عنقریب تجھ سے جدا ہو کر ہما رے پاس آ پہنچے گا۔
[ترمذی۔ابن ما جہ]
جب جھگڑا لو عورت اپنے شوہر کو طر ح طر ح سے ستا تی ہے اس کو ذہنی ٹینشن میں مبتلا کرتی ہے اس کو بھر ی مجلس میں سخت سست وغیرہ کہتی ہے ہر با ت پر اس کوکو ستی ہے تو جنت کی حور اس جھگڑا لو عورت کو جنت سے خبردا ر کر رہی ہو تی ہے روک رہی ہو تی ہے اور اسے کہہ رہی ہوتی ہے ”قاتلک اللہ“ کہ اللہ کی تجھ پر ما رہو،اسے تنگ نہ کر۔
میری بہنو ! اگر چہ حور عین کے الفا ظ تو یہ عو رت بر اہ را ست نہیں سن رہی ہو تی لیکن اس کو معلو م ہونا چا ہیے کہ صا دق و مصدوق پیغمبر ﷺ نے اس عورت کو حورعین کا پیغام پہنچا دیا ہے۔
آپ خود اندازہ لگا ئیں جب بد دعا حو رعین کر دے تو پھر اس کی قبولیت میں کیا کمی رہ جاتی ہے ؟یہ ہما رے لےے ٹھنڈے دل سے سو چنے کی با ت ہے کہ میری ذرا سے تیز مزاجی سے جنت سے حورعین مجھے بددعا دے رہی ہے۔ کیوں نا میں خود کو ذرا سنبھا ل لوں اور تیز مزاجی کو ترک کر دو ں۔
مذکو رہ فرمان رسول ﷺ سے جہا ں یہ با ت معلوم ہو تی ہے کہ عورت اپنے شو ہر کو نہ تو ستا ئے اور نہ ہی اس سے لڑے جھگڑے وہاں یہ با ت بھی سمجھ میں آتی ہے کہ گھر یلو زندگی کا پر امن ہو نا بہت ضر وری ہے اور اس کا اچھا اثر نئی نسل تک منتقل ہوتاہے۔