مسائل کاحل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
مسائل کاحل
محمدکلیم اللہ ،لیہ
محرم میں شادی ؟
سوال :جہاں میں آج کل رہائش پذیر ہوں وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ محرم میں شادی نہیںکرنی چاہیے اس مہینے میں شادی بیاہ وغیرہ ممنوع ہےں۔اگر کسی نے اس مہینے میں شادی کی تو گناہ گارہوگا ؟ [ملیحہ، اسلام آباد ]
جواب:آپ کا سوال پڑھ کر خوشی ہوئی کہ آپ نے اس مسئلہ کو صرف سنی سنائی پر نہیں رکھا بلکہ اس کا شرعی حل بھی پوچھ کر اپنی تشفی چاہی محترمہ !آپ کو جس نے یہ بات بتلائی ہے وہ اسلامی تعلیمات سے نا آشنا ہے۔شریعت میں کوئی مہینہ بھی ایسانہیں کہ جس میں شادی کرنا ممنوع ہو۔تو اس مہینے میں شادی کرنے والابھی گناہ گار نہیں ہو سکتاہے۔
کیا صفر کا مہینہ منحوس ہے؟
سوال :سنا ہے کہ صفر کا مہینہ منحوس ہوتا ہے بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ابتدائی تیرہ دن منحوس ہوتے ہیں اس کو تیرہ تیزی کہتے ہیں۔جواب قرآن وسنت کی روشنی میں عنایت فرمائیں ؟[مریم ، ایبٹ آباد]
جواب :اللہ آپ کو خوشیوں سے مالامال فرمائے آپ نے اپنے سوال کی بابت قرآن وسنت کا حکم معلوم کرنا چاہا ہے۔ صفر کے مہینے کو منحوس کہنا جاہلیت کی بات ہے کوئی مہینہ بھی منحوس نہیں ہوتا اور خصوصاًصفر کے مہینے کو تو اہل اسلام ”صفر المظفر “اور” صفر الخیر“ کے نام سے یاد کرتے ہیں یہ تو کامیابی اور خیر وبرکت والا مہینہ ہے۔باقی تیرہ تیزی والی بات تو ہرمہینے کے متعلق کہی جاسکتی ہے کیونکہ ہر مہینہ کے ابتدائی تیرہ دن ہوتے ہی ہیں۔
چہرے اور بازؤوں کے بال ؟
سوال : میرے چہرے پر کافی سارے بال اگ آئے ہیں دیکھنے میں داڑھی سی محسوس ہوتی ہے کیا میں ان کو صاف کر سکتی ہوں ؟اسی طرح میرے بازﺅوں پر بھی گھنے بال ہیں کیا میں ان کو بھی صاف کرسکتی ہوں ؟[صدف ،فیصل آباد ]
جواب:یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے آج کل ایسی کریمیں اورپاﺅڈ مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن سے یہ زائد بال ختم ہوجاتے ہیں شرعی طور پر ایسے بالوں کو صاف کیا جاسکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔
مسواک حسن خاتمہ کا سبب
حضور اکرم ﷺ فرماتے ہیں
کہ ”صلٰوة بسواک افضل من سبعین صلٰوةبغیر سواک
ترجمہ:مسواک والے وضوسے جو نماز اداکی جائے گی ا س کا ثواب ستر گناان نمازوں سے افضل ہو گا جو بغیر مسواک والے وضو سے ادا کی جائیں۔اس کے بے شمار فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مسواک کی سنت پر عمل کرنے سے موت کے وقت کلمہ شھادت نصیب ہوتا ہے
علامہ شامی ؒ لکھتے ہیں: ”
ومن منافع تذکیر الشھادة عندالموت رزقنا اللہ ذالک بمنہ وکرمہ
ترجمہ :مسواک کی سنت کے منافع سے موت کے وقت کلمہ شھادت کا یاد آنا ہے اللہ ہم سب کو نصیب فرمائیں گے اپنے احسان اور کرم سے [اٰمین]
مسنون طریقہ کیا ہے ؟
مسواک پکڑنے کا مسنون طریقہ بحوالہ شامی ج1ص85حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ چھنگلیا(چھوٹی انگلی )کو مسواک کے نیچے رکھے اور انگوٹھا مسواک کے اوپری حصہ کے نیچے رہے اور باقی انگلیاں مسواک کے اوپر رکھے۔ [ابن عابدین ،شامی ج1ص85]